پاکستان میں عام انتخابات 2024 کے نتائج اب تک مکمل نہ ہوسکے, طویل انتظار نے جہاں قومی اور عالمی سطح پر غم و غصے اور خدشات کو جنم دیا، وہیں اس نے انٹرنیٹ پر صارفین کو اس حوالے سے دلچسپ میمز بنانے کا بھی موقع دے دیا۔
سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی کے بحرانوں کا سامنا کرتے ہوئے پاکستانیوں نے مزاح کو تنقید کے بہترین ذریعے کے طور پر استعمال کیا۔صارفین نے میمز میں سیاست دانوں کا مذاق اڑاتے ہوئے ہلکے پھلکے طنز ومزاح کے ساتھ الیکشن کے نتائج سے متعلق حقائق کو اجاگر کیا اور ساتھ بلاول بھٹو زرداری اور دیگر سیاسی شخصیات کو بھی اپنے مزاح کا نشانہ بنایا۔
Loading X post…
Open original post on XLoading X post…
Open original post on XLoading X post…
Open original post on XLoading X post…
Open original post on Xرواں سال انتخابات میں متعدد آزاد امیدواروں کی وجہ سے بیلٹ پیپرز کا غیر معمولی ڈیزائن بھی تفریح کا سامان بنا۔ صارفین نے ان کا موازنہ ایموجی کی بورڈز سے کیا۔ایک صارف کا کہنا تھا کہ 2024 کے اس انتخابات سے متعلق میری پیشگوئی یہی ہے کہ نتائج آجائیں گے۔
ملک میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے حوالے سے فافن نے ابتدائی مشاہدہ رپورٹ جاری کر دی۔
فافن چیئرپرسن مسرت قدیم کا بریفنگ میں کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے انتخابی مشق کو منعقد کیا جو قابل ستائش ہے تاہم ابتدائی نتائج کی تیاری اور اعلان نے منظم الیکشن کو گہنا دیا ہے۔
فافن کا کہنا ہے کہ انتخابات سے ملک میں بے یقینی کا دور بند ہو گیا ہے، سیاسی جماعتوں کی ذمے داری ہے کہ ملک میں استحکام کو یقینی بنائیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/4پتییالعلچمعممس.png
Advertisement





