Advertisement

پاکستان میرے والد کا پسندیدہ ملک تھا، مجتبیٰ خامنائی

430287_1332120_updates.jpg


ایران کے تیسرے رہبر اعلیٰ مجتبیٰ خامنہ ای نے نوروز کے موقع پر قوم کے نام ایک تفصیلی تحریری پیغام جاری کیا، جسے آج سرکاری ٹی وی پر پڑھ کر سنایا گیا۔ نو صفحات پر مشتمل اس پیغام میں انہوں نے ملک کو درپیش چیلنجز، علاقائی صورتحال اور داخلی حالات پر اظہار خیال کیا۔


اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ایران رواں سال اب تک تین بڑی جنگوں سے گزر چکا ہے، جن میں ایک جون میں اسرائیل کے خلاف، دوسری موجودہ جاری کشیدگی، اور تیسری گزشتہ سال دسمبر میں اسٹیبلشمنٹ مخالف مظاہروں کی صورت میں سامنے آئی۔


Loading X post…
Open original post on X


انہوں نے حکومت کے حق میں ریلیوں میں شریک افراد کو خراج تحسین پیش کیا اور عوام سے اپیل کی کہ وہ نوروز کے تہوار کے دوران ان کے والد آیت اللہ علی خامنہ ای کو یاد رکھیں۔ مجتبیٰ خامنہ ای نے اپنے والد کی وفات کو "شہادت" قرار دیا۔



رہبر اعلیٰ نے اس سال کے لیے نعرہ بھی دیا: "قومی یکجہتی اور قومی سلامتی کے سائے میں مزاحمتی معیشت"، جو ایران کی داخلی پالیسیوں اور معاشی سمت کی عکاسی کرتا ہے۔


علاقائی امور پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران اپنے پڑوسی ممالک، خصوصاً مشرقی سرحدی ممالک کو قریب سے سمجھتا ہے۔ پاکستان کا نام لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ملک ان کے والد کا "خاص پسندیدہ" تھا۔


انہوں نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان بہتر تعلقات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایران اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے تاکہ مسلم دنیا میں تقسیم کو ختم کیا جا سکے۔


جنگی صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ ایرانی مسلح افواج نے ترکی اور عمان پر حملے نہیں کیے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ اسرائیل ایران اور اس کے پڑوسیوں کے درمیان فاصلے پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔


تجزیہ کاروں کے مطابق مجتبیٰ خامنہ ای کا یہ پیغام اپنے والد کے روایتی نوروز خطابات سے مختلف ہے، کیونکہ آیت اللہ علی خامنہ ای ہمیشہ ویڈیو پیغام کے ذریعے قوم سے خطاب کرتے تھے، جبکہ اس بار صرف تحریری پیغام جاری کیا گیا۔


واضح رہے کہ مجتبیٰ خامنہ ای کو اسی ماہ کے آغاز میں اپنے والد کا جانشین منتخب کیا گیا تھا۔ اب تک وہ عوام کے سامنے نہیں آئے اور نہ ہی ان کی کوئی ویڈیو یا تصویر جاری کی گئی ہے، تاہم ان کے متعدد تحریری پیغامات ایرانی میڈیا میں شائع ہو چکے ہیں۔
Loading X post…
Open original post on X
Loading X post…
Open original post on X
 
Last edited by a moderator:
Advertisement
Advertisement