Advertisement

پاکستان سے ایک اور وفد اسرائیل روانہ، کون کون شامل ہے؟

18%D9%BE%D8%A7%DA%A9%D8%B3%DB%8C%D8%AA%D8%A7%D9%86%DB%8C%D8%B3%D8%B1%D9%88%D8%B9%D9%84%D8%B9%D9%84%D8%B9%D9%84.jpg

جنوبی ایشیائی مسلم ممالک کا ایک اور وفد اسرائیل روانہ ہوگیا ہے، اس وفد میں دیگر ممالک کے ساتھ پاکستانی بھی شامل ہیں۔

خبررساں ادارے جنگ نیوز کی رپورٹ کے مطابق مسلم ممالک کا وفد اسرائیل میں رواں ہفتے ہونے والے "شراکا"کانفرنس میں شرکت کیلئے اسرائیل روانہ ہوا ہے۔

اس حوالے سے شراکا کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈان فیفر کا کہنا تھا کہ رواں ہفتے جنوبی ایشیائی ممالک سے تعلق رکھنے والے متعدد انٹلیکچوئلز اسرائیل پہنچ رہے ہیں، پاکستان سے جانے والے وفد میں مذہبی رہنما، سماجی رہنما ، فیشن انڈسٹری اور نیوز میڈیا انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں۔

Loading X post…
Open original post on X

اسرائیل جانے والے وفد میں فضہ شکیل،محسن سید، دانش امیر، مہر حسین، سنگین خان یوسفزئی، مدثر شاہ، رحمان بونیری اور عبدالکریم سمیجو شامل ہیں جو شراکا کانفرنس میں شریک ہوکر ریجنل اور انٹرنیشنل برداشت کی کانفرنس میں شریک ہوں گے، کانفرنس میں دیگر امور بھی زیر غور آئیں گے۔

Loading X post…
Open original post on X

خیال رے کہ شراکا ایک ایسا ریجن وائیڈ منصوبہ ہے جسے جنوبی ایشیاء، عرب ممالک اور اسرائیل کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے کیلئے قائم کیا گیا ہے، اس تنظیم کی شاخیں امریکہ، اسرائیل، خلیجی ممالک، مراکش ، عرب ممالک اور پاکستان میں موجود ہیں۔
 
yeh surkhia parh ker aap kya behtar andaza laga saktey hain ke yeh ****** foj saatu pee ker soi pari hai
 
Advertisement