- Joined
- Feb 1, 2014
- Posts
- 32,099
- Reaction score
- 16,723
- Points
- 113
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ایک مرتبہ پھر تیزی دیکھی گئی جس کے بعد حصص مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 32200 کی حد عبور ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی تیزی دیکھنے میں آئی، پہلے روز 8 پوائنٹس دیکھی گئی جبکہ آج یہ تیزی 175.47 پوائنٹس کی دیکھی گئی۔ تیزی کے باعث پاکستان سٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 32254.32 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
حصص مارکیٹ میں تیزی کے باعث پورے کاروباری روز میں 0.54 فیصد کا کاروبار ریکارڈ کیا گیا، گزشتہ روز پاکستان سٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 32078.85 پوائنٹس پر بند ہوا تھا جو آج مزید 175.47 پوائنٹس بڑھ کر 32254.32 پوائنٹس کی سطح پر پہنچا۔
سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہی مثبت انداز میں ہوا جو دن بھر چلتا رہا، ایک موقع پر انڈیکس
32290.39 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تھا لیکن اس دوران معمولی مندی کے باعث انڈیکس کو ریورس گیئر لگا اور انڈیکس 32002.11 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا تاہم کاروبار کے اختتام پر ایک مرتبہ پھر 252 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی اور انڈیکس 32254.32 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔
- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/Ag2so4b.jpg





