Advertisement

پاکستان بیل آؤٹ پیکج پر آئی ایم ایف کے اجلاس میں اپناموقف پیش کریں گے،انڈیا

681d89fa5fc74-pakistan-asks-its-international-partners-for-more-loans-095204568-16x9.png
​

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سات ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکج کی اگلی قسط پر مذاکرات آج​


پاکستان اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کے درمیان آج اہم مذاکرات متوقع ہیں جس میں سات ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکج کی اگلی قسط پر غور کیا جائے گا۔

Loading X post…
Open original post on X


یہ اجلاس ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب پاکستان اور انڈیا کے درمیان سرحدی کشیدگی بڑھتی جا رہی ہے۔ ایسے میں اس بات کا خدشہ سامنے آ رہا ہے کہ انڈیا آئی ایم ایف پر پاکستان کو مزید قرض نہ دینے کے لیے دباؤ ڈالے۔

Loading X post…
Open original post on X

انڈیا اور پاکستان کے درمیان اس کشیدہ صورت حال میں رات بھر کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل کر کے بیک آؤٹ بھی کیا گیا۔

انڈیا نے الزام لگایا ہے کہ پاکستان نے تین انڈین فوجی اڈوں پر ڈرون اور میزائل حملے کیے تاہم پاکستان کی جانب سے اس کی تردید کی جا رہی ہے۔

انڈیا کے سیکریٹری خارجہ وکرم مسری نے جمعرات کے روز یہ بیان دیا تھا کہ انڈیا آئی ایم ایف کے سامنے اپنا مؤقف رکھے گا اور بورڈ کو گزشتہ تین دہائیوں کے دوران دیے گئے بیل آؤٹس کے اثرات پر سنجیدگی سے غور کرنے پر زور دے گا۔

یاد رہے کہ آئی ایم ایف کا بیل آؤٹ پیکیج پاکستان کی سست روی سے سنبھلتی معیشت کے لیے بہت اہم ہے
Loading X post…
Open original post on X
​
 
Last edited:
Advertisement
مطبل کوئی قرضدار ملک اپنی دفاع کے لیے جنگ بھی نہ لڑے۔۔۔ کیا شرم کا مقام ہے؟