وفاقی وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ دوطرفہ تجارت بحال کرنے سے متعلق معاملے کا جائزہ لے گا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے یہ بیان لندن میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کے دوران دیا اور کہا کہ پاکستان کے کاروباری افراد کی خواہش ہے کہ بھارت کے ساتھ تجارت بحال ہو، اس حوالے سے معاملے کا جائزہ لیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پڑوسی تبدیل نہیں کیے جاسکتے، ہمیں انہی پڑوسیوں کے ساتھ رہنا ہے،افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی سے گفتگو کے دوران حملے کی اطلاع ملی، میں نے افغان وزیر خارجہ کو آگاہ کردیا کہ حملے میں گل بہادر گروپ ملوث ہے، جب افغانستان نے کوئی معنی خیز ردعمل نہیں دیا تو پاکستان نے اس گروپ کے خلاف کارروائی کی۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت جاتے جاتے خود کہہ کر گئی کہ بارودی سرنگیں بچھاکر جارہے ہیں، 24 ویں بڑی معیشت کو 47ویں نمبر تک لانے والوں نے ملک کا بیڑہ غرق کردیا، شہباز شریف کی 16 ماہ کی حکومت ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کیلئے تھی اور پی ڈی ایم کی حکومت نے یہ مقصد بخوبی نبھایا۔
بھارت کے ساتھ تجارت سے متعلق وزیر خارجہ کے اس بیان کو سینئر تجزیہ کار کامران خان کی جانب سے سراہا جارہا ہے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں کامران خان نے اسحاق ڈار کے بیان کو سراہتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کی کابینہ کے اہم رکن اسحاق ڈار کی جانب سے یہ ایک بہت ہی اچھا بیان دیا گیا ہے۔
Loading X post…
Open original post on Xخیال رہے کہ 5 اگست 2019 کو بھارت کی جانب سے کشمیر کی خصوصی متنازعہ حیثیت ختم کرنے کے ردعمل میں پاکستان نے بھارتی سے تجارتی تعلقات منسوخ اور سفارتی تعلقات کو محدود کرلیا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/sosaj1h1h2121.jpg
Advertisement





