پاکستان بار کونسل نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس پر شدید تحفظات کا اظہار کردیا ہے، چیئرمین بار کونسل فاروق ایچ نائیک نے کہا ہے کہ اس آرڈیننس سے چیف جسٹس کو بینچ کی تشکیل کا یکطرفہ اور صوابدیدی اختیار مل گیا ہے، آرڈیننس غیر منصفانہ بری قانون سازی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان بار کونسل نے پریکٹس اینڈ پروسیجر کے حوالے سے اعلامیہ جاری کردیا ہے جس کے مطابق پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون کو سپریم کورٹ نے خود ہی آئینی اور قانونی طور پر درست قرار دیا تھا،وکلاء کا دیرینہ مطالبہ تھا کہ سینئر ججز پر مشتمل ایک کمیٹی بنائی جائے، تاہم جو آرڈیننس سامنے آیایہ وکلاء کی جدوجہد کی نفی ہے۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ آرڈیننس کے ذریعے چیف جسٹس کو بینچ کی تشکیل کا یکطرفہ اور صوابدیدی اختیار دیا گیا ہے،یہ ایک غیر منصفانہ اور بری قانون سازی ہے، یہ آرڈیننس ان شقوں کی بھی خلاف ورزی ہےجس میں قانون سازی کا اختیار عوم کے منتخب نمائندوں کو دیا گیا۔
وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل کا کہنا تھا کہ بار نے ہمیشہ آئین کی بالادستی اور عدلیہ کی آزادی کی جہدوجہد کی حمایت ہے، حکومت بار کونسل کی رائے کیلئے ایگزیکٹیو کمیٹی کے سامنے پیش کرے، رات کے اندھیرے میں مجوزہ آئینی ترمیم کی منظوری پر تحفظات ہیں، آرڈیننس پر پارلیمان کے اندر کوئی بحث نہیں کروائی۔
اس اعلامیہ پر ردعمل دیتے ہوئے فرح وڑائچ نے کہا کہ آج سورج مغرب سے نکلا اور مشرق میں غروب ہوا، زرداری کے دستخط سے پاس ہونے والے صدارتی آرڈیننس پر پیپلزپارٹی کے فاروق ایچ نائیک کے تحفظات ہیں۔
Loading X post…
Open original post on X- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/pakiab1h11.jpg
Advertisement





