Advertisement

پاکستان اور امریکاکی مشترکہ کارروائی، اربوں روپےکی کرسٹل میتھ پکڑی گئی

442614_2170666_updates.jpg

پاکستان اور امریکا کے درمیان انسداد منشیات تعاون کے تحت مشترکہ کارروائی میں 463 کلوگرام کرسٹل میتھ برآمد کرلی گئی، جس کی مالیت تقریباً 2 کروڑ 10 لاکھ ڈالر، یعنی 5 ارب 82 کروڑ روپے سے زائد بتائی گئی ہے۔


امریکی سفارت خانے کے مطابق 30 اگست کو افغانستان سے منسلک منشیات کے نیٹ ورک کے خلاف پاکستانی اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) اور امریکی ڈرگ انفورسمنٹ ایڈمنسٹریشن (ڈی ای اے) نے مشترکہ کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران ایسے مشتبہ کنٹینرز کو نشانہ بنایا گیا جو پاکستان سے کولمبو، سری لنکا روانہ کیے جانے تھے۔


امریکی سفارت خانے کے مطابق کارروائی میں پاکستان اور امریکا کے علاوہ سری لنکا کے متعلقہ اداروں نے بھی تعاون کیا، جبکہ کارروائی کے دوران متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔


امریکی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ امریکا پاکستان کی انسداد منشیات فورس کی تربیت اور استعداد بڑھانے میں معاونت جاری رکھے ہوئے ہے۔
​
 
Advertisement