Advertisement

پاکستانی پارٹنرز کافراڈ،چینی سرمایہ کار انصاف کیلئے ٹھوکریں کھانے لگے

18dfrhahchianapaksisnai.jpg

پاکستانی شراکت داروں کے فراڈ کا نشانہ بننے والا چینی سرمایہ کار 6 سالوں سے انصاف کے حصول کیلئے پاکستانی عدالتوں میں دھکے کھارہا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چینی شہر شنگھائی سے تعلق رکھنے والے چینگ لی(لی ڈونلڈ) نے پاکستان میں شراکت داری کرکے سرمایہ کاری کی تھی،تاہم سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے پاکستانی شراکت داروں نےاپنے چینی پارٹنر کے ساتھ مبینہ طور پر 1 کروڑ 30لاکھ ڈالر کا فراڈ کیا جس کی تحقیقات کیلئے چینی سرمایہ کار 6 سالوں سےپاکستان میں دھکے کھانے پر مجبور ہے۔

لی ڈولڈ اپنی فریاد لے کر اسلام آباد پریس کلب پہنچے اور انہوں نے وہاں صحافیوں کو اپنی روداد سنائی اور کہا کہ اس کیس کی پیروی کیلئے مجھے شنگائی سے اسلام آباد آنا پڑتا ہے،2017 میں ایف آئی اے میں 13 ملین ڈالر کے فراڈ کی شکایت درج کروائی تھی، اس کیس پر انکوائری شروع ہوئی مگر 2020 میں پرسرار طور پر یہ فائل بند کردی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ انکوئری اوپن کرنے کی درخواست دی، انکوائری دوبارہ شروع ہوئی، جیسے ہی میں نے تمام شواہد پیش کیے، ایف آئی اے نے ملزمان کی درخواست پر انکوائری کو کمرشل بینکنگ سرکل سے اینٹی کرپشن سرکل منتقل کردیا اور انویسٹی گیشن آفیسر کو تبدیل کردیا گیا۔

چینی سرمایہ کار نے صحافیوں کو شواہد اور دستاویزات بھی دکھائے جس میں 2015 میں چینی سرمایہ کار کو ملنے والے178 ملین ڈالر کے کانٹریکٹ ملنے کے بعد سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے نوید اور ملک ریحان کے ساتھ مل کر نئی کمپنی قائم کرنے کے شواہد موجود تھے، کمپنی میں ڈونلڈ لی45 فیصد ، ملک نوید 45 فیصد اور ملک ریحان10 فیصد شیئرز کے مالک ۔

یہ کمپنی 2016تک کامیابی سے چل رہی تھی جس کے بعد دونوں پاکستانی پارٹنرز پورا کاروبار ہتھیانے کیلئے اسی نام اور اسٹائل سے دوسری کمپنی قائم کی، جعلی حلف ناموں اور جعلی دستخط کی مدد سے بینک اکاؤنٹس کھولے اور چینی سرمایہ کار کی کمپنی کو ملنے والی رقوم کو نئے بینک اکاؤنٹس میں منتقل کیا جاتا رہا۔

ڈونلڈ لی نے جعل سازی کا علم ہونے پر 2017 میں ایف آئی اے کو ریکارڈ میں چھڑ چھاڑ کی شکایت درج کروائی جو آج تک کسی التوا کا شکار ہے۔
 
is mulk me insaf sirf generals, sharif, zardari ko milta hai. baqi log fazol me apna waqt barbad na kare.