Advertisement

پاکستانیوں نے جناح ؒ اور اقبالؒ مرحومین انکے احسانوں کو بھلا دیا مگر آپ کرکٹ جیتنے کیلئے چاچا کو 48 سالوں سے لادے پھر رہے ہیں۔

ان محترم کرکٹ چاچا کا کونسا کاروبار اور مل فیکٹری بغیر انکی دیکھ بھال کئے کون فرشتہ ان کی غیر حاضری میں اتنی کامیابی سے چلارہا ہے کہ اس کرکٹ کے جھنڈہ ہلانے والے (فین ) اور اسکے وظیفوں سے کرکٹ ابھی زندہ ہے گرچہ وہ ہوائی جہاز سروس جسکا یہ ٹکٹ لیکر جاتے ہیں وہ اور اسکے بیرون ملک ہوٹلوں کا حال عمران خان اور اسکی ٹیم کا بھی اس مشکل وقت میں صرف چائے اور بسکٹوں پر گزاراہورہا ہے۔

مجھے اس کرکٹ چاچے کی دل جوئی کو مد نظر رکھتے ہوئے اسکی 48 سالہ خدمات کو سامنے رکھتے ہوئے وزیراعظم سے التجا ہے کہ ٹیم کو میچ جتانے کیلئے اور چاچے مامے رکھ لئے جائیں اور کرکٹر کو فارغ کردیا جائے ،چونکہ دنیا کی واحد کرکٹ ٹیم کو ایک چاچا جب اکیلا ایسا کھلا سکتا ہے تو ایسے چاچے ماموں سے بنی کرکٹ ٹیم انشااللہ اپنی جیت کے ریکارڈ قائم رکھے گی ،بلکہ بہتری کی ممکنات ہوسکتے ہیں کلب پر آنے والے اخراجات کی بچت سے۔
​
 
Last edited by a moderator:
بھائ جو قوم نوا زرداری کيساتھ رھ سکتی ہے اࣿس کو چاچاکيوں بࣿرا لگے گا۔