Advertisement

پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ آئی ایم ایف شرائط سے بڑھ گیا،1740 ارب ہوگیا



اسلام آباد: (دنیا نیوز) جون 2026 تک پاور سیکٹر کا گردشی قرض بڑھ کر 1740 ارب روپے تک پہنچ گیا، جبکہ آئی ایم ایف کے ساتھ طے شدہ ہدف کے مطابق اسے 1600 ارب روپے تک محدود رکھنا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ مالی سال کے دوران گردشی قرض میں ہونے والے 400 ارب روپے کے بہاؤ کو سبسڈی کی مد میں ایڈجسٹ کیا جانا تھا، آئی ایم ایف اور پاکستان کی معاشی ٹیم کے درمیان مذاکرات میں زیرو اِن فلو ہدف طے کیا گیا تھا، جس کے تحت گردشی قرض کو 1600 ارب روپے تک محدود رکھنا تھا۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ مالی سال میں پاور سیکٹر کے گردشی قرض میں تقریباً 480 ارب روپے کا مزید اضافہ ہوا، جبکہ وزارت خزانہ نے گردشی قرض کی ایڈجسٹمنٹ کے لیے تقریباً 350 ارب روپے فراہم کیے۔

اس کے باوجود مجموعی طور پر 130 ارب روپے سے زائد کا اضافہ گردشی قرض کے مجموعی سٹاک میں شامل ہوا، اس اضافی رقم کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے متعلقہ وزارت ورکنگ کر رہی ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ حکومت کو توقع ہے کہ آئندہ اقتصادی جائزے تک گردشی قرض کو دوبارہ 1600 ارب روپے کی مقررہ حد تک لانے کا ہدف حاصل کر لیا جائے گا۔

وزارت توانائی آئی ایم ایف کے ساتھ طے کردہ گردشی قرض کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام ہوگئی۔پاور سیکٹر کا گردشی قرض جون 2026 تک ایک ہزار 740 ارب روپے ہوگیا۔

وزارت توانائی آئی ایم ایف کے ساتھ طے کردہ پاور سیکٹر کے گردشی قرض کا ہدف پورا کرنے میں ناکام ہوگئی۔ذرائع کے مطابق جون 2026 تک پاور سیکٹر کا گردشی قرض ایک ہزار 740 ارب روپے تک پہنچ گیا، جبکہ آئی ایم ایف کی شرط کے مطابق اسے ایک ہزار 600 ارب روپے تک محدود رکھنا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کے 400 ارب روپے کے بہاؤ کو سبسڈی کی مد میں ایڈجسٹ کیا جانا تھا، جبکہ آئی ایم ایف اور معاشی ٹیم کے درمیان مذاکرات میں زیرو اِن فلو کا ہدف بھی فائنل ہوا تھا۔ اس ہدف کے تحت گردشی قرض ایک ہزار 600 ارب روپے تک محدود رکھنا تھا، تاہم پاور سیکٹر کے گردشی قرض میں مزید 480 ارب روپے کا بہاؤ رہا۔

وزارت خزانہ نے گردشی قرضے کی ایڈجسٹمنٹ کیلئے 350 ارب روپے فراہم کیے، جس کے باوجود 130 ارب روپے سے زائد کا گردشی قرض اسٹاک میں شامل ہوا۔ ذرائع کے مطابق 130 ارب روپے سے زائد کے اضافی بہاؤ کو ایڈجسٹ کرنے کیلئے کام جاری ہے، جبکہ حکومت اقتصادی جائزے تک گردشی قرض ایک ہزار 600 ارب روپے تک محدود کرنے کیلئے پرامید ہے۔
​