Advertisement

پانامہ کیس کے فیصلے نے اسپیکر کو نااہلی کا اختیار دیا ہے، ملک احمد خان

پجاب اسمبلی میں 26 ارکان سمبلی کی نااہلی کا ریفرنس دائر کرنے پر اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان شدید تنقید کی زد میں ہیں جس کے جواب میں انہوں نے اپنے ہی لیڈر کے خلاف جسٹس آصف کھوسہ کے اس فیصلے کا حوالہ دیا جس پر ن لیگ تنقید کرتی رہی ہے

انہوں نے کہا کہ انامہ کیس کا فیصلہ عدالت پر سوالیہ نشان ہے۔ پانامہ کیس کے فیصلے میں آصف سعید کھوسہ نے اسپیکر کو اختیار دیا کہ وہ نشست کو خالی قرار دے۔

ان کا کہنا تھا کہ غلط بیانی پر وزیراعظم کو نا اہل کیا جاسکتا ہے تو ایوان میں ہنگامہ کرنے والوں کو کیوں نہیں؟ آرٹیکل باسٹھ تریسٹھ کا مخالف ہوں۔
Loading X post…
Open original post on X

ان کا کہنا تھا کہ میرے ریفرنس پر سوال اٹھانے دانشور،اینکر اور وکلاء پہلے آصف کھوسہ،اعجاز الاحسن،عمر عطاء بندیال اور ثاقب نثار والا فیصلے پڑھیں، ملک احمد خان

Loading X post…
Open original post on X

میں نے تو آئین کی حُرمت کا حلف اُٹھایا ہے، مجھ پر آئینی ذمے داری ہے، میں نے 15 ماہ میں اپوزیشن کی ہر بات کو ترجیح دی، ہر موقع پر اُن کے حقوق کی نگہبانی کی ہے، اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان

Loading X post…
Open original post on X
Loading X post…
Open original post on X
​
جس جسٹس کھوسا کے Godfather والے فیصلے کل تک بُرے لگتے تھے آج انہی کے فیصلوں کو بنیاد بنا کر اپوزیشن کے اراکین کی نااہلیاں کرانے کی دلیل پیش ہو رہی ہے۔ بدلتا ہے رنگ آسماں کیسے کیسے!! شفا یوسفزئی

Loading X post…
Open original post on X

اس طرح تو کوئی پٹواریوں کو نہیں نکالتا جس طرح سپیکر پنجاب اسمبلی کروڑوں لوگوں کے نمائندوں کو نکالنے کی کوشش کررہے ہیں۔ ابھی تک ضیاالحق کی بدروح پاکستان میں گھوم رہی ہے۔ضیغم خان

Loading X post…
Open original post on X

خوشامد کرنا ملک احمد کی نوکری کا حصہ ہے اور وہ وہی کر رہا ہے وہ اکبر الہ آبادی کا شعر ہے کہ
ہم کیا کہیں احباب کیا کار نمایاں کر گئے
بی اے ہوئے نوکر ہوئے پنشن ملی پھر مر گئے
فواد چوہدری


Loading X post…
Open original post on X
 
Last edited by a moderator: