Advertisement

پارٹی چیئرمین وسیکرٹری جنرل سے کوئی مسئلہ نہیں، سازش ہو رہی ہے:شیرافضل مروت

barristerhgh11.jpg

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے خلاف ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت سازش کی جا رہی ہے، پارٹی کی کور کمیٹی کا اجلاس ختم ہونے سے پہلے ہی جھوٹ بول کر میڈیا پر خبر چلا دی جاتی ہے۔ تحریک انصاف کا اب تک ایک بھی جلسہ نہیں ہو سکا، میرا تعلق احتجاج اور جلسے جلوس تک ہے، جو بانی پی ٹی آئی حکم دیتے ہیں وہ ہی کرتا ہوں، فوکل پرسن متعلق یہ نان ایشوز ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کیا فوکل پرسن کا عہدے گورنر سٹیٹ بینک ہے عہدے جیسا ہے جو اتنا اہم ہے؟ عمران خان کے 6 فوکل پرسن ہیں جو ایک ایک بندے کی ملاقات کروا سکتے ہیں۔ میں نہ تو مشتعل ہوںاور نہ ہی جذباتی شخص ہوں کہ بونوں کے اچھلنے پر پریشان ہوتا رہوں، سائفر کیس میں تاخیر سمجھ سے بالا ہے اور 6ججز کا خط لمحہ فکریہ ہے، کوشش ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی عید پر کارکنوں سے ملاقات ہو۔
Loading X post…
Open original post on X

علاوہ ازیں نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے گفتگو میں شیرافضل مروت سے پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر اور سیکرٹری جنرل عمر ایوب کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے سوال "پی ٹی آئی ووٹرز میں آپ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے کیا پارٹی کی موجودہ قیادت آپ سے خفا ہے؟" کے جواب میں کہا کہ شروع شروع میں ایسا تھا لیکن ہم اختلاف رائے کو ختم کر رہے ہیں
۔
شریف افضل مروت نے ایک سوال پر "بیرسٹر گوہر اور عمر ایوب سے آپ کے تعلقات کیسے چل رہے ہیں؟" جواب دیتے ہوئے کہا کہ میرا بیرسٹر گوہر کے ساتھ کبھی بھی کوئی مسئلہ نہیں ہوا نہ ہی عمر ایوب کے ساتھ کوئی مسئلہ ہے۔ انہوں نے تحریک انصاف کے ووٹرز میں اپنی مقبولیت کے حوالے سے سوال پر جواب میں کہا کہ مجھے علم ہے کہ میں پی ٹی آئی ووٹرز میں مقبول ہوں۔
 
یار یہ کیا شخص ہے؟؟ اسکو خان نے اور اسکے ورکرز نے اتنی عزت دی لیکن وہ اسے راس نہیں آئی . جس دن سے اسکے متعلق پتہ چلا کے یہ تحریک انصاف میں شامل ہو گیا ہے اس دن سے اس نے بک بک لگائی ہوئی ہے . زیادہ تکلیف ہے تو جا کر اپنی پارٹی خود بنا لے اور جو مرضی بیان جاری کرتا رہے . اس کو اس پارٹی میں رہنا ہے تو اسے پارٹی ڈسپلن پر چلنا ہو گا اور اپنی زبان کو لگام دینی ہو گی . اپنی غلطی تسلیم نہیں کریگا بس ہر بات پر سازش سازش کی رٹ لگی ہوئی ہے

ایڈا تُو چی گویرا
​
 
ایف اے پاس کن ٹُٹے بس اتنی دور کی ہی کوڑی لا سکے
 
Advertisement
شیر افضل کو میرا مشورہ ہے کہ آپ متنازعہ ہوگئے ہیں تو خود پیچھے ہٹ جائیں۔
کیوں آپ نے تاثر دینا ہے کہ آپ اختلافات کو ہوا دے رہے ہیں قوم بوٹ کو خوش کرنے کے لیے۔