- Joined
- Dec 26, 2014
- Posts
- 10,923
- Reaction score
- 7,750
- Points
- 218
تحریک تحفظ آئین کے سربراہ، محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ اگر فیصلے پارلیمنٹ سے باہر کیے جا رہے ہیں تو اسمبلی کو فارغ کر دینا چاہیے۔
چمن میں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے زیرِ اہتمام قومی جرگے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آئین کی حیثیت کو عملاً ختم کر دیا گیا ہے۔
محمود اچکزئی کا کہنا تھا کہ ملک کو چلانے کا واحد حل یہ ہے کہ آئین کو مکمل طور پر نافذ کیا جائے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جرگے کے فیصلوں سے حکومت کو آگاہ کیا جائے گا۔
تحریک تحفظ آئین کے سربراہ نے مزید کہا کہ پاکستان اور افغانستان کو اپنے مسائل حل کرنے کے لیے ٹیبل ٹاک کا راستہ اختیار کرنا چاہیے۔





