Advertisement

ٹکٹوں کی تقسیم کا معاملہ، پی ٹی آئی خیبر پختونخوا میں اختلافات سامنے آگئے

25pttikhtalaf.png

ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے میں پی ٹی آئی خیبر پختونخوا میں اختلافات کی خبریں سامنے آگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے رہنما عرفان سلیم کی جانب سے ٹکٹوں کی تقسیم پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے، اس حوالے سے عرفان سلیم کیجانب سے صوبائی صدرعلی امین گنڈاپور کو بھیجا گیا ایک آڈیو میسج بھی منظر عام پرآگیا ہے۔

اس پیغام میں عرفان سلیم کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے مجھ سمیت 4 افراد کو پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کی ہدایات جاری کی تھیں مگر اس ہدایات کے برعکس مجھےپارٹی ٹکٹ جاری نہیں کیا گیا، ہم پارٹی میں نام نہاد پارٹی لیڈران کا فیصلہ نہیں مانتے۔

Loading X post…
Open original post on X

انہوں نے مزید کہا کہ میری وجہ سے پارٹی کے لوگ باہر نکلے تھے، پارٹی کی موجودہ لیڈرشپ نے جو زیادتی کی ہے اس پر آواز ضرور اٹھاؤں گا، خود کو مستقبل کا وزیر اعلی سمجھنے والوں نے اپنے قریبی لوگوں کو ٹکٹ جاری کیے ہیں۔

عرفان سلیم نے پارٹی کی جانب سے ٹکٹ نا ملنے کے معاملے پر مشاورت کیلئے اپنی رہائش گاہ پر پارٹی کارکنان کا ایک اجلاس بھی طلب کرلیا ہے جس میں مستقبل کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔