- Joined
- Sep 2, 2014
- Posts
- 1,239
- Reaction score
- 1,042
- Points
- 113
خادم اعلیٰ کہاں ہیں؟ قیمتیں سن کر لال پیلے شہری ٹماٹر بحران میں اپنے وزیر اعلیٰ کو اِن ایکشن دیکھنے کو ترس گئے۔
ٹماٹر کی ڈبل سنچری مکمل ہو چکی۔ بڑھتے داموں نے شہریوں کو ناکوں چنے چبوا دیئے۔ ایسے میں پنجاب کے خادم اعلیٰ کہاں ہیں؟ ہر زبان پر ایک ہی سوال ہے کہ کوئی ہے جو انہیں ڈھونڈ کر لائے؟ سیاست کی گرمی نے خادم اعلیٰ کو بھی چکرا کر رکھ دیا ہے۔ اب نہ وہ پھرتی ہے، نہ ہی وہ تیزی۔ قیمتیں سن کر لال پیلے ہوتے شہری ٹماٹروں کی تلاش میں مارے مارے پھرنے لگے۔
ڈینگی کے حملے ہوں تو وزیر اعلیٰ سامنے ہوتے ہیں۔ ہسپتالوں پر چھاپے مارنے ہوں تو وزیر اعلیٰ سب سے پہلے سب سے تیز ہوتے ہیں۔ گندم کی قلت ہوئی تو خادم اعلیٰ نے چند افسروں کو ہٹا کر معاملہ اپنے ہاتھ میں لیا تو گندم وافر ہو گئی۔ حتیٰ کہ بارش ہوتی تو بھی وزیر اعلیٰ لمبے لمبے بوٹ پہن کر خود پانی کو نکلوانے کے لئے سرگرم ہو جاتے لیکن ٹماٹروں کی قیمت نے اڑان بھری تو عوام کے مسیحا ہی غائب ہو گئے۔
بلدیاتی نمائندے اور میئر تو شاید عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے کوئی اقدام اٹھنا ضروری ہی نہیں سمجھتے۔
کچھ عرصہ قبل سوشل میڈیا پر سوال تھا کہ "مجھے کیوں نکالا؟"۔ اب یہ ہے کہ "[FONT="]کہاں [/FONT][FONT="]ہیں [/FONT][FONT="] [/FONT][FONT="]وزیر اعلیٰ ؟"[/FONT][FONT="]۔ شہری سراپا سوال ہیں کہ عوام کی دادرسی کون کرے گا؟ مگر ہنوز جواب ندارد۔[/FONT]
http://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/Business/407429

Last edited: