وزیراعظم شہباز شریف نے بہاؤالدین زکریا ایکسپریس میں خاتون سے اجتماعی زیادتی کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔
وزیراعظم نے ٹرین میں پیش آئے افسوسناک واقعے کی مذمت کرتے ہوئے ریلوے حکام سے رپورٹ طلب کی اور متاثرہ خاتون کو انصاف کی فراہمی کے ساتھ ملزموں کو قرار واقعی سزا دلانے کی ہدایت کی ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت پر ریلوے سکیورٹی کے طریقہ کار میں تبدیلیاں بھی تجویز کی گئی ہیں۔ وزیراعظم کے اسٹریٹجک ریفارمز کے سربراہ سلمان صوفی کی سربراہی میں پی ایم اسٹریٹجک ریفارمز کمیٹی نے ریلوے کی سکیورٹی کے طریقہ کار میں تبدیلی کا مشورہ بھی دیا ہے۔
Loading X post…
Open original post on Xپی ایم اسٹریٹجک ریفارمز کمیٹی کی جانب سے تجویز دی گئی ہے کہ لیڈی ریلوے پولیس کی ٹیمیں ٹرین اسٹیشنوں پر تعینات کی جائیں، خاتون مسافروں کی رہنمائی اور سکیورٹی کے لیے "سفر سہیلی" موبائل ایپ لانچ کی جائے۔ تجویز ہے کہ پرنٹ شدہ ٹکٹوں پر ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کی ہدایات اور ایمرجنسی نمبر پرنٹ کیا جائے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل ملتان سے کراچی جانے والی بہاؤالدین زکریا ایکسپریس میں عملے کے 3 افراد کی جانب سے خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/train11n1h1h.jpg
Advertisement





