Advertisement

ٹرین مارچ روانہ ، شاندار استقبال



3March-Train-March-big.gif



ٹرین مارچ روانہ، مختلف اسٹیشنز پر شاندار استقبال، ٹھپہ الیکشن نا منظور کے نعرے
​


کراچی/حیدرآباد/ٹنڈوآدم (اسٹاف رپورٹر/ نمائندگان جسارت) کراچی میں جاری قتل و غارت، ٹارگٹ کلنگ کے خلاف اور شفاف انتخابات کے لیے متحدہ اپوزیشن کا ٹرین مارچ اتوار کے روز راولپنڈی کے لیے روانہ ہوگیا۔ٹرین مارچ کی قیادت ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی کررہے ہیں، مارچ میں جماعت اسلامی، مسلم لیگ (ن)، فنکشنل لیگ، جمعیت علمائے اسلام، جمعیت علمائے پاکستان، عوامی مسلم لیگ، سندھ ترقی پسند پارٹی اور دیگر مذہبی و سیاسی جماعتوں کے رہنما اور کارکنان شریک ہیں۔ہزاروں کارکنوں نے کینٹ اسٹیشن پر ٹرین مارچ کے شرکا کو الوداع کیا۔ روانگی سے قبل کینٹ اسٹیشن پر جلسہ عام کا انعقاد بھی کیا گیا۔اپوزیشن جماعتوں کا ٹرین مارچ جب حیدرآباد پہنچا تو وہاں پر عوام نے مارچ کا شاندار استقبال کیا، شرکا پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور قائدین کو ہار پہنائے گئے۔ شرکا کے فلک شگاف جعلی ووٹر لسٹیں نامنظور، جعلی مینڈیٹ نامنظور، ٹھپہ سرکار نہیں چلے گی ، بھتہ خوری نہیں چلے گی اور دیگر نعروں سے حیدرآباد جنکشن گونج اٹھا۔بعد ازاں ٹرین مارچ کے پہلے روزکا اختتام سکھر پہنچ کر ہواجہاں شرکا رات قیام کریںگے اور اگلے روز آگے کے سفرپر روانہ ہوںگے۔قبل ازیں کراچی میں مارچ کی روانگی سے قبل کینٹ اسٹیشن پر جلسہ عام منعقد کیا گیا‘ جس سے جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی‘ سیکرٹری ممتاز سہتو‘ نائب امیر اسد اللہ بھٹو‘ مسلم لیگ(ن) کے رہنما سلیم ضیا‘ جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی نائب صدر اویس نورانی‘ جمعیت علمائے اسلام (س) کے مفتی عثمان یار خان‘ مولانا غلام مصطفی‘ عوامی مسلم لیگ کے محفوظ یار خان ایڈووکیٹ ‘ سندھ ترقی پسند پارٹی کے گلزار سومرو‘ مسلم لیگ فنکشنل کے شاہد سومرو ‘ پاکستان ڈیمو کریٹک پارٹی کے بشارت مرزا‘ جماعت اسلامی کراچی کے امیر محمد حسین محنتی‘ سیکرٹری نسیم صدیقی‘ نائب امراء حافظ نعیم الرحمن‘ نصراللہ خان شجیع‘ ضلعی امرا محمد اسلام‘ اسحاق خان اور دیگر نے خطاب کیا۔ جلسے میںمختلف جماعتوں کے کارکنوں نے ٹرین مارچ کے شرکا کو الوداع کرنے کیلیے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی اور فلک شگاف نعرے لگائے جس سے پورا کینٹ اسٹیشن گونج اٹھا۔ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کہاکہ شہر میں یرغمالی گروہ کسی کو برداشت نہیں کرنا چاہتا۔ کراچی میں الیکشن کمیشن یرغمالی گروہ کا دلال بنا ہوا ہے ‘ انتخابی فہرستیں دہشتگردوں کے کہنے پر بنائی جاتی ہیں ‘ تصدیق کا عمل مکمل ہونے کے باوجود 22 لاکھ ووٹرز کا اضافہ کردیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ انسانوں کا سر کاٹنے والو ںکو قوم قبول نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ ٹرین مارچ محبت اورجمہوریت کا قافلہ ہے ہم عوام کو محفوظ اور شہر کو ایک مرتبہ پھر روشنیوں کاشہر بنائیں گے۔اویس نورانی نے کہاکہ یہ ٹرین مارچ ریفرنڈم ثابت ہوگا۔ سلیم ضیا نے کہاکہ ہم الیکشن چاہتے ہیں سلیکشن نہیں ۔ کراچی میں ہونے والے انتخابات دھونس و دھمکی اور دھاندلی سے ہوتے ہیں ‘ آج اگر کراچی میں آگ لگی ہوئی ہے تو اس کی وجہ انتخابات کا شفاف نہ ہونا ہے۔ممتاز سہتونے کہاکہ عوام کسی کو دھاندلی کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔محمد حسین محنتی نے کہاکہ ٹرین مارچ شہر میں امن وامان کے قیام اور شفاف ووٹر لسٹوں کے لیے ہے‘ شفاف انتخابات کے ذریعے ہی ملک کی قسمت بدل سکتی ہے۔اس موقع پر بشارت مرزا ،مفتی عثمان یار خان، محفوظ یار خان و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ٹرین جب حیدرآباد پہنچی تو وہاں پر اس کا شاندار استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر استقبالی عوام سے امیر جماعت اسلامی صوبہ سندھ ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، امیر کراچی محمد حسین محنتی، مسلم لیگ (ن) کے سلیم ضیا، جے یو پی کے مستقیم نورانی اور سندھی قوم پرست گلزار سومرو نے خطاب کیا۔ ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ٹرین مارچ کی صورت میں کراچی سے قافلہ پاکستان کی حفاظت کے لیے نکلا ہے، کراچی میں انتخابی عمل یرغمال ہوچکا ہے،سپریم کورٹ نے 2 مرتبہ ہمارے حق میں فیصلہ سنایا مگر الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کے فیصلوں پر عمل درآمد کے بجائے ٹارگٹ کلرز اور بھتہ خوروں کو مطمئن کرنے میں لگا ہوا ہے۔سلیم ضیا نے کہا کہ گن پوائنٹ کے الیکشن اور جعلی مینڈیٹ نے کراچی کا مستقبل تاریک کردیا۔محمد حسین محنتی نے کہا کہ تمام اپوزیشن جماعتوں کا ٹرین مارچ کراچی سے قتل و غارت، بھتہ خوری اور امن و خوشحالی کے لیے سنگ میل ثابت ہوگا۔مستقیم نورانی نے کہا کہ عوام قاتلوں اور بھتہ خوروں کو پہچان چکے ہیں اور انتخابات میں ان کا کڑا احتساب کریں گے۔ٹرین مارچ جب ٹنڈوآدم ریلوے اسٹیشن پہنچا تو جماعت اسلامی، مسلم لیگ (ف)، مسلم لیگ (ن)، تحریک انصاف اور دیگر جماعتوں کے سیکڑوں کارکنوں نے ان کا فلک شگاف نعروں سے استقبال کیا۔اس موقع پر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی سمیت دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔استقبال کرنے والوں میں جماعت اسلامی کے رہنما عبدالعزیز غوری، مشتاق عادل اور حاجی نور حسن ودیگر شامل تھے۔

http://jasarat.com/


​

​
 
Advertisement
جو مروا اور مار رہے ہیں ایک دوسرے کو متحدہ کی ترھا مارچ میں شامل ہیں.
انہی پارٹیوں کو سپریم کورٹ الزام دے چکی ہے
. اس ساری مشق کا فائدہ کیا ہے ؟
 
Last edited: