پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء معروف ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین نے وزیراعظم پاکستان بننے کی خواہش کا اظہار کردیا۔ اردوپوائنٹ کے ساتھ خصوصی گفتگو کے دوران جب میزبان فرخ شہباز وڑائچ نے حکمران جماعت پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی سے سوال کیا کہ آپ نے کالم بھی لکھے ،
ڈراموں میں بھی کام کرلیا اور طویل عرصے سے ٹی وی پروگراموں کی میزبانی بھی کر رہے ہیں اس کے علاوہ قومی اسمبلی کے رکن بھی ہیں آخر اپنے آپ کو کہلوانا کیا چاہتے ہیں؟ اردو پوائنٹ کے اس سوال کے جواب میں عامر لیاقت حسین نے بے ساختہ جواب دیا کہ وزیراعظم پاکستان! انشاءاللہ کبھی نہ کبھی تو بنوں گا۔
جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا یہ آپ کی خواہش ہے؟ تو اس کے جواب میں معروف ٹی وی میزبان نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان بننے کی میری یہ خواہش اس لیے ہے کیوں کہ میں کچھ چیزیں ٹھیک کرنا چاہتا ہوں ، الگ سے ضد میں آکر ٹھیک نہیں کرنا چاہتا بلکہ سب کے ساتھ مل کر ٹھیک کرنا چاہتا ہوں۔
اردو پوائنٹ کے میزبان فرخ شہباز وڑائچ نے جب پی ٹی رکن قومی اسمبلی سے ان کی شادیوں سے متعلق سوال کیا تو اس پر عامر لیاقت حسین نے کہا کہ پہلی شادی تو سب ہی کرتے ہیں اس کا تو سوال ہی نہیں کرنا چاہیئے جب کہ دوسری شادی ہمارے معاشرے میں ایک جرات کی بات ہے ،
اگر ایک آدمی 20 سال بعد دوسری شادی کر رہا ہے تو کسی شوق سے تو نہیں کر رہا ہوگا ، اب میں کیا جواب دوں اس بات کا ، وہ میری بیوی تھیں جس کی بنیاد پر میں ان کی عزت کرتا تھا ، کرتا ہوں اور کرتا رہوں گا اور میاں بیوی ایک دوسرے کا لباس ہوتے ہیں ، تو میری پہلی بیوی بشریٰ بہت اچھی تھیں ، بہت اچھی ہیں جو دین کا علم بھی جانتی ہیں اور سب چیزیں کرتی ہیں ، اس لیے میں ان کے خلاف کوئی بات نہیں کرتا۔
انہوں نے کہا کہ دوسری اہلیہ بھی میرا لباس ہیں اگر کوئی سوچے کہ میں اپنی بیوی کے خلاف کوئی بات کروں گا یو کوئی تہمت لگاؤں گا میں زندگی بھر ایسا نہیں کروں گا ، میری کسی بھی قسم کی تیسری شادی نہیں ہے ، عامر لیاقت حسین نے اس انٹرویو میں مزید کیا کہا ، آپ بھی ملاحظہ فرمائیں

Not a single person from Shareef family or Zardari family is in politics to become PM or President. Both Families are doing politics for the welfare of public.
jab zardari jaisa daku aur corrupt sadr ban sakta hai aur nawaz jaisa corrupt aur haramkhor wazir e azam ban sakta hai bilawal jaisa na ehel aur ladeen PM banna chahta hai to Amir liaqat jaisa khabees kyun nahin.... ye mulk bana hi khabeeson ke liye hai... lutto aur phutto