Advertisement

ویڈیوز اسکینڈل:سابق وائس چانسلر کی بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش

islamic-uni-vidoe-sc-offload.jpg


اسلامیہ بہاولپور یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر کی بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش ناکام

اسلامیہ بہاولپور یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر اطہر کی بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش ناکام بنادی گئی، پرواز سے آ ف لوڈ کردیا گیا،
ایف آ ئی اے امیگریشن نے بہاولپور اسلامیہ یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر اطہر کی بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش ناکام بنادی۔

کراچی ایئر پورٹ پر ایف آ ئی اے امیگریشن نے کارروائی کرتے ہوئے بہاولپور اسلامیہ یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر اطہر کو بیرون ملک جانے سے روک دیا،ترجمان نے بتایا کہ ڈاکٹر اطہر کو امریکا روانگی کے لئے درکار این او سی نہ ہونے کے باعث روکا گیا۔

ایف آ ئی اے امیگریشن کا کہنا تھا بہاولپور اسلامیہ یونیورسٹی کے سابق وی سی کو پرواز سے آ ف لوڈ کرکے گھر روانہ کر دیا گیا،اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں مبینہ طور پر ساڑھے پانچ ہزار نازیبا ویڈیوز کا اسکینڈل سامنے آیا تھا۔

وزیراعلیٰ کو بھیجی گئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ سید اعجاز شاہ کے قبضے سے سیکڑوں طالبات کی ویڈیوز اور آٹھ گرام آئس ملی تھی۔
اس سلسلے میں یونیورسٹی کے ڈائریکٹر فنانس ڈاکٹر ابو بکر، چیف سیکیورٹی آفیسر سید اعجاز شاہ اور ٹرانسپورٹ آفیسر الطاف گرفتار ہیں۔

ڈی پی او کا کہنا تھا کہ جامعہ اسلامیہ میں منشیات کے ریکارڈ یافتہ 113 طلبا کا انکشاف ہوا ہے، کسی اداے سے تعصب نہیں جیسی چاہیں تحقیقات کروالیں۔
 
A bunch of criminals have hijacked the country