Advertisement

وہ شخصیت جس نے ترکی میں فوجی بغاوت ختم کرنے میں اہم کردار ادا کیا

Turkey-Haniyeh-Yildirim-IHH-IP.jpg


tr_ihh.gif



ترکی کی سب بڑی این جی او، آئی ایچ ایچ( انسانی حق حریت) کے سربراه بلند یلدرم پیشے کے لحاظ سے وکیل ہیں۔ ان کے تعارف کے لیے اتنا ہی
کہہ دینا کافی ہے کہ ترک فوج کی بغاوت کو ناکام بنانے والا یہی شخص تھا۔ اسی شخص کے ایک پیغام پر استنبول کی سڑکوں پر دس لاکھ لوگ نکل
آئے تھے۔ بلندیلدرم ہی نے فائر بریگیڈ کی گاڑیاں ائیرپورٹ اور پولیس ہیڈ آفس کے راستے میں کھڑی کر کے ترک ٹینکوں کی پیش قدمی روکی۔ یہ
طیب اردگان کے نہایت قریبی ساتھی ہیں۔ دونوں دراصل ایک ہی استاد کے شاگرد ہیں۔ ایک نے اپنے لیے میدان سیاست کا انتخاب کیا اور دوسرے نے
خدمت انسانیت کا۔ آج آئی ایچ ایچ دنیا کے 144 ملکوں میں کام کرنے والی امت مسلمہ کی سب سے بڑی این جی او ہے۔ استنبول میں آئی ایچ ایچ کے ہیڈ
آفس میں بلند یلدرم سے ملاقات رہی جس کا احوال قارئین کی پیش نظر ہے۔ یہ بلند یلدرم کاکسی بھی پاکستانی صحافی کو دیا گیا پہلا انٹرویو ہے
سوال: انسانی حق حریت کی بنیاد کیا ہے؟
جواب: ‘‘اسلامی خدمت کے شعور کو سامنے رکھتے ہوئے ہم نے آئی ایچ ایچ بنائی اس کے لیے ہم نے اسلامی شعائر سے طریقہ کار لیا۔ اس کام کے
لیے ہم نے زیاده سوچ بچار نہیں کی اور خدمت کے میدان میں آگئے۔ ہمارے پیش نظرکوئی ایک ملک یا شہر نہیں تھاہم نے اپنا کام سرحدوں کے جال
میں نہیں الجھایا، امت کے وسیع تصور کو سامنے رکھاہے۔ یہی وجہ ہے کہ آئی ایچ ایچ کا کام آپ کو صومالیہ میں بھی دکھائی دے گااور پاکستان میں
بھی،فلسطین میں بھی اور یروشلم میں بھی۔’’
سوال:‘‘آئی ایچ ایچ کتنوں ملکوں میں کام کر رہی ہے اور اس کا بجٹ کتنا ہے؟’’
جواب:‘‘آئی ایچ ایچ 140ملکوں میں کام کر رہی ہے،کچھ ممالک میں ہم مسلسل کام کررہے ہیں اور کچھ مقامات پرہم ضرورت پڑنے پر ہی کام کرتے
ہیں۔ ہمارے یتیم خانے، اسپتال اور اسکول ہیں اور ان خدمات کی وجہ سے ہی پوری دنیا میں مصروف رہتے ہیں۔ ہم نے کہیں اسکول کھول رکھے ہیں،
کہیں مدارس اور کہیں یونیورسٹیاں قائم کی ہیں۔ جہاں جیسی ضرورت ہوتی ہے وہاں ویسا کام کرتے ہیں۔ ہمارا اصل مقصد یہ ہے کہ دنیا میں جہاں بھی
کہیں مسلمان ہیں انہیں بہترین تعلیم یافتہ فرد بنانا چاہیے اور تعلیم ٹیکنالوجی کی بہترین سہولت حاصل ہونی چاہیے۔’’
سوال:‘‘اور ان سب کے لیے بجٹ کہاں سے آتا ہے؟’’
جواب:‘‘ہم عوام سے مدد لیتے ہیں وہی ہمیں فنڈز چنده دیتے ہیں حکومت سے کوئی مدد نہیں لیتے۔’’


سوال:‘‘یہ فرمائیے گا کہ آجکل جہاں دیکھیں مسلمان مظلوم ہے شام، میانمار،چیچنیا،فلسطین اور کشمیر ہر جگہ مسلمان مظلوم ہے۔ آخر کب تک
مسلمان زخمیوں کی مرہم پٹی کرتے اور لاشیں اٹھاتے رہیں گے،کبھی آپ نے اس حوالے سے بھی سوچا ہے؟’’
جواب:‘‘میں سمجھتا ہوں کہ یہ حق اور باطل کی کشمکش ہے جو کبھی ختم نہیں ہوگی۔ سب سے پہلے ہمیں ایک دوسرے سے جڑ جانا چاہیے۔ سیاست
تجارت اور حربی میدان میں امت کو ایکدوسرے سے جڑناہوگا، متحد ہونا ہوگا۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ ہم ایک دوسرے کو جانیں ’’۔
سوال: کشمیر کے حوالے سے ترک حکومت کا موقف واضح ہے۔ آپ ایک عوامی شخصیت ہیں آپ اس بارے میں کیارائے رکھتے ہیں؟
جواب:‘‘مسئلہ کشمیر پرترکی میں پہلی کتاب میں نے لکھی ہے۔ مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لیے ہم نے بہت کانفرنسیں اور سمینار کیے۔ 2008ء
کا زلزلہ ایک امتحان اور ایک سانحہ تھا لیکن وه کشمیر کو پوری دنیا میں متعارف بھی کرا گیا۔ سب لوگ کشمیر کے بارے میں جاننے لگے اور جب
انہوں نے جاننے کی کوشش کی تو انہیں مسئلہ کشمیر کا بھی پتہ چلا۔ ہم کشمیرکے مسئلے میں پاکستان کے ساتھ ہیں۔’’
سوال:‘‘شام کی خانہ جنگی نے ترکی پر لاکھوں مہاجرین کا بوجھ ڈال دیا ہے،دس لاکھ تو صرف یتیم بچے ہیں۔’’
جواب:‘‘ہمارے لیے سرحدیں کوئی اہمیت نہیں رکھتے دنیا میں جہاں بھی یتیم بچہ ہوگا وه ہمارا ہوگااس میں مذہب کی تخصیص نہیں ہے۔ ہم یتیموں کی
کفالت اپنا فرض سمجھ کر کرتے ہیں صرف تعلیم و تربیت تک ہی نہیں بلکہ تعلیم کے بعد اسے عملی زندگی میں قدم رکھنے میں بھی راہنمائی کرتے
ہیں ملازمت دلوانے میں مدد دیتے ہیں،ہم اسے بوجھ نہیں سعادت سمجھتے ہیں۔’’

سوال:‘‘آپ ایک مقبول عوامی شخصیت ہیں آپ کی ایک آواز پرپر لاکھوں ترکوں نے سڑکوں پر آکرعوامی حکومت کے خلاف فوجی بغاوت ناکام بنا
دی تھی، کیا آپ سیاست میں آنا چاہیں گے؟’’
سوال: ترکی اور پاکستان دو اہم ملک ہیں اگر یہ دونوں ملک قریب آجاتے ہیں توایک دوسرے کے لیے زبردست قوت کا سبب بن سکتے ہیں لیکن خیر
سگالی اور برادرانہ تعلقات کے باوجود دونوں ملکوں میں ویسے تعلقات کیوں نہیں ہو پا رہے؟’’
جواب: ‘‘پاکستان اور ترکی کے درمیان بہت اچھے تعلقات ہیں لیکن ہمارے درمیان زمینی فاصلے بہت ہے اور پھر بعض ممالک ایسے ہیں کہ جو
ترکی اور پاکستان کو قریب نہیں آنے دینا چاہتے۔ اگر یہ دو ممالک ساتھ ہوجائیں تو پوری دنیا پر حکمرانی کر سکتے ہیں اسی لیے وه انہیں قریب نہیں
آنے دینا چاہتے’’








​

 
Last edited by a moderator: