Advertisement

وکیل قتل کیس، عمران خان کی اپیل پر سماعت کرنے والا بینچ تبدیل

5supremeourtpaksstsnnsnskhanwakelel.jpg

سپریم کورٹ کی طرف سے کوئٹہ میں قتل ہونے والے وکیل کے کیس کی ایف آئی آر میں سابق وزیراعظم وچیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی اپیل پر آج جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی اور 24 جولائی بروز سوموار صبح 10 بجے ذاتی حیثیت میں طلب کر لیاہے۔ سپریم کورٹ کی طرف سے کیس پر آج ہونے والی سماعت کا تحریری حکم بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وکیل قتل کیس کی سماعت کرنے والے 3 رکنی بینچ میں تبدیلی کر دی گئی ہے جس کے مطابق اب 3 رکنی بنچ میں جسٹس مسرت ہلالی کی جگہ جسٹس محمد علی مظہر کو شامل کر لیا گیا ہے۔ 24 جولائی کو اس کیس کی سماعت کرنے والے 3 رکنی بینچ میں تیسرے جج جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی ہوں گے۔

Loading X post…
Open original post on X

آج کیس کی سماعت کے دوران جسٹس یحییٰ آفریدی نے عمران خان کے وکیل لطیف کھوسہ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار کو ریلیف کیلئے ذاتی حیثیت میں عدالت کے سامنے پیش ہو کر عدالت کے سامنے سرنڈر کرنا ہوتا ہے۔ انہوں نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو کہیں کہ وہ عدالت میں خود پیش ہوں۔

جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے لطیف کھوسا سے پوچھا کہ وہ آج عدالت میں پیش ہو سکتے ہیں؟ جس پر لطیف کھوسہ نے بتایا کہ وہ 1 گھنٹے میں سپریم کورٹ آ سکتے ہیں جس پر جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے کہا کہ پھر انہیں آج آنے کا کہہ دیتے ہیں۔ جسٹس یحییٰ آفریدی نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ پہلے حکومتی وکیل کی طرف سے اس کیس میں جواب آجائے پھر عمران خان پیش ہوں۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ کے وکیل عبدالرزاق شر کو کوئٹہ میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا، وہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف ایک مقدمے میں درخواست گزار تھے۔ عبدالرزاق شر پر کوئٹہ کے علاقے ایئرپورٹ روڈ پر عاق چوک کے قریب گھر سے عدالت جاتے ہوئے نامعلوم افراد نے فائرنگ کی تھی۔ عبدالرزاق شر سینے اور سر میں گولیاں لگنے کے باعث موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے تھے۔
 
جتنے بھی بنچ تبدیل کر لو، اس نظام عدل میں ۹۰ فیصد نطفہ حرام ہیں اور باقی ۱۰ فیصد بُزدل ہیں۔
کوئی فرق نہیں پڑنے والا۔
یہ عدالتیں صرف وہی فیصلہ دینگی جو کمپنی کا حکم ہوگا
 
The rogue army has handed over the country to the criminals