سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے حکومتی ہدایات پر عملدرآمد نہ کیا تو انہیں برخاست کیا جا سکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او ) لاہور غلام محمود ڈوگر کو گورنر ہاﺅس کو تحریک انصاف کے کارکنوں کے جلاﺅ گھیراﺅ اور گیٹ پر چڑھنے کے دوران تحفظ فراہم کرنے میں غفلت برتنے کا الزام لگاتے ہوئے معطل کر دیا تھا جس کا نوٹیفیکیشن سٹیبلشمنٹ ڈویژن نے جاری کیا تھا جبکہ ذرائع کے مطابق ان پر پولیس کو سیاست زدہ کرنے کا الزام بھی لگایا تھا۔
آج سٹیبشلمنٹ ڈویژن نے معطل سی سی پی او لاہور کو ایک خط لکھا ہے جس کے مطابق سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے حکومتی ہدایات پر عملدرآمد نہ کیا تو انہیں برخاست کیا جا سکتا ہے۔
دریں اثنا وفاقی حکومت کی جانب سے معطل سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے اپنی معطلی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کی تھی اور دائر درخواست میں وفاقی حکومت، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ اور پنجاب حکومت کو فریق بنایا گیا تھا اور موقف اختیار کیا تھا کہ وفاقی حکومت 2 وفاقی وزرا کے خلاف دہشتگردی کے مقدمے درج کرنے پر انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے۔
وفاقی حکومت نے صوبائی خود مختاری میں مداخلت کی، معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے سے قبل اظہار وجوہ کا نوٹس بھی نہیں دیا گیا جبکہ لاہورہائیکورٹ نے معطلی کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر نمٹا دی تھی۔
اب سٹیبلشمنٹ ڈویژن نے معطل سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کو ایک اورخط لکھا دیا ہے جس کے متن کے مطابق وفاقی حکومت کی طرف متعدد خطوط بھیجے گئے جن پر انہوں نے عملدرآمد نہیں کیا اور انہیں بلاتاخیر سٹیبلشمنٹ ڈویژن میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ذرائع سٹیبلشنمٹنٹ ڈویژن کے مطابق غلام محمود ڈوگر نے نوٹیفکیشن کے مطابق عملدرآمد نہ کیا تو انہیں برخاست بھی کر سکتے ہیں۔