Advertisement

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل آئی ایم ایف سے مذاکرات کیلئے امریکاروانہ

imah1h1.jpg


وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل آئی ایم ایف سے مذاکرات کیلئے امریکا روانہ ہو گئے۔

واشنگٹن روانگی سے قبل اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کو دوبارہ ٹریک پر لانے کی کوشش کروں گا۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اور عمران خان نے آئی ایم ایف پروگرام پٹری سے اتارا، یہ ہماری معیشت کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ خوشی ہے کہ تین سال بعد ای سی ایل سے نام نکلا ہے، راستے میں لندن میں اپنے قائد نواز شریف سے ملاقات کا موقع ملے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا تھا کہ عمران خان معیشت کیلئے بارودی سرنگ نہیں بلکہ ایٹم بم بچھا کرگئے ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ عمران خان نے ایک پیسہ بھی قرض ادا نہیں کیا، مجھے یہ سمجھ نہیں آیا کہ یہ بد عنوان حکومت تھی یا نااہل تھی، جو عمران خان نے کیا کوئی چھوٹا دکاندار بھی ایسا نہیں کرتا۔

انہوں نے الزام لگایا کہ پی ٹی آئی کابینہ کی منظوری کے بغیر پٹرولیم مصنوعات سستی کرکے ملک کو اسٹیک پر لگایا ہے، پٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی کیلئے کل 68 ارب روپے منظور کئے، اگلے ماہ 96 ارب روپے اور اس سے اگلے ماہ بھی 96 ارب روپے کی سبسڈی کا تخمینہ ہے۔

مفتاح اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ آج دیہی علاقوں میں مہنگائی شہری علاقوں سے زیادہ ہے، گزشتہ حکومت میں ساڑھے 7 ہزار میگا واٹ پاور پلانٹ بند رکھے گئے، 5 ہزار500 میگا واٹ پیسے کی کمی اور 2 ہزار میگاواٹ مرمتی کام کے باعث بند رکھے گئے۔
 
Hain, yeah kya!???! Yeh to boltay te ke Imran Khan ne Pakistan to IMF ke haaton baych diya. Aur aab hukumat ke phele haftay mein hi khud daurd ker IMF pass pounch gaye?

Kya huwa 200million ameriki bheek already kharch ker di?
 
Advertisement
ye khabees e azam aur mafia criminal humkumat pakistan ka atomic prograam bech de gi.. ye pani maan behen beti bechne wale hain...sab bech denge
$$$$$$$$$$$$........IMPORTED_HUKUMAT_NAMANZOOR......$$$$$$$$$$$$$$$