Advertisement

وزیر خزانہ اور چئیرمین سینٹ کون ہوگا؟ عرفان صدیقی کاانکشاف

irfani11h1h12.jpg


آئندہ حکومت میں وزارت خزانہ کا قلمدان کس کو سونپا جائے گا؟ چہ مگوئیوں کے بعد عرفان صدیقی نے نام کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ چند روز سے سوشل میڈیا پر یہ بحث جاری تھی کہ ن لیگ کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو چیئرمین سینیٹ کا عہدہ دیئے جانے کا امکان ہے تو اس کے بعد وزارت خزانہ کا قلمدان کس کو سونپا جائے گا؟

ن لیگ کے سینئر رہنما عرفان صدیقی نے نجی خبررساں ادارے سے خصوصی گفتگو کے دوران ان مفروضوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ چیئرمین سینیٹ کا عہدہ پیپلزپارٹی کو دیا جائے گا تو یہ تاثر غلط ہے کہ اسحاق ڈار کو چیئرمین سینیٹ بنایا جارہا ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں یہ بھی تصدیق کی کہ اگلے وزیر خزانہ اسحاق ڈار ہی ہوں گے اور کہا کہ مارچ 2024 میں اسحاق ڈار سینیٹ سے ریٹائر ہوجائیں گے، امکان یہی ہے کہ انہیں دوبارہ ایوان بالا سے منتخب کروایا جائے گا۔

نواز شریف کی مشاورت کے حوالے سے سوال کے جواب میں عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ وفاق یا پنجاب میں حکومت کا معاملہ ہو یا پارٹی کی کوئی پالیسی، ہر فیصلہ نواز شریف کی ہی مرضی سے کیا جارہا ہے۔