- Joined
- Feb 10, 2020
- Posts
- 6,444
- Reaction score
- 5,189
- Points
- 178
Loading X post…
Open original post on Xوزیراعلی خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات!
وزیر اعلی نے ملاقات میں بلوچستان کے افسوسناک واقعے پر اظہار تعزیت کیا، دہشتگردی جہاں بھی ہو، ہم ہمیشہ اس کی مذمت کرتے آئے ہیں اور کرتے رہیں گے، دہشتگردی کا نہ تو کوئی صوبہ ہوتا ہے ، نہ ملک اور نہ ہی مذہب
ملاقات میں وزیر اعظم سے این ایف سی، ائے آئی پی، این ایچ پی اور دیگر بقایاجات پر تفصیلی بات چیت ہوئی،
خیبر پختونخوا کے مالی مسائل وزیر اعظم کے سامنے رکھے گئے، جس پر وزیر اعظم نے وفاقی وزیر پلاننگ و ڈویلپمنٹ احسن اقبال اور متعلقہ ٹیم کو مشیر خزانہ مزمل اسلم کے ساتھ فوری اجلاس منعقد کرنے کی ہدایت کی،
دہشتگردی کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل پر مشاورت ضروری ہے، قبائلی اضلاع میں صوبائی حکومت اب تک قبائلی اضلاع میں ریلیف کی مد میں اربوں روپے خرچ کر چکی ہے،
مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی، مزید فالو اپ میٹنگز جلد ہوں گی، حتمی فیصلے ہوتے ہی عوام کو آگاہ کیا جائے گا،
پاکستان اور قیامِ امن کے لیے قربانیاں دینے والے قبائلی عوام کے بارے میں سیاسی بیان بازی ناقابلِ قبول ہے۔ ایسے بیانات سے مکمل اجتناب کیا جانا چاہیے جو ان کی دل آزاری کا باعث بنیں۔ تیراہ، کرم اور باجوڑ کے عوام نے پاکستان کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں اور آج بھی دے رہے ہیں۔
Loading X post…
Open original post on Xوزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی ملاقاتوزیراعظم نے خیبر پختونخوا میں ترقیاتی منصوبوں، بنیادی ڈھانچے کی بہتری، تعلیم، صحت اور روزگار کے مواقع بڑھانے کے لیے وفاقی دائرۂ کار کے مطابق تعاون کی یقین دہانی کرائی۔"وفاقی اور صوبائی حکومت دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رکھیں گی۔ خیبر پختونخوا میں امن و امان کے قیام اور عوامی فلاح کے لیے صوبائی حکومت کو اپنی آئینی ذمہ داری نبھانی چاہیے۔ وفاقی حکومت خیبر پختونخوا کے عوام کی بہتری کے لیے ہمیشہ سے کوشاں ہے۔ باہمی مشاورت اور اشتراکِ عمل کے ذریعے قومی یکجہتی، استحکام اور خوشحالی کے اہداف کو مؤثر انداز میں حاصل کیا جا سکتا ہے۔"وزیرِ اع
Loading X post…
Open original post on Xوزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی ملاقات"امن وامان کے قیام کے لیے صوبائی حکومت کی کوششیں مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔ وفاقی حکومت خیبر پختونخوا کی عوام کی بہتری کے لیے ہمیشہ سے کوشاں ہے۔ خیبر پختونخوا وفاق کی ایک اہم اکائی ہے، صوبے کی عوام کی خوشحالی کے لیے وفاقی حکومت اپنے دائرہ اختیار کے مطابق بھرپور کاوشیں جاری رکھے گی۔ وفاقی حکومت تمام صوبوں کو ساتھ لے کر چلنے اور یکساں ترقی کے وژن پر عمل پیرا ہے۔ قومی ترقی اور عوامی خدمت کے لیے وفاق اور صوبوں کے درمیان قریبی روابط اور مؤثر رابطہ کاری ناگزیر ہے۔"~ وزیراعظم محمد شہباز شریف
Last edited:





