Advertisement

وزیرخارجہ بلاول بھٹو کے دورے سے قبل پاک امریکا سیکیورٹی مذاکرات

anthony111.jpg


ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل ندیم انجم جو کہ کچھ روز سے واشنگٹن میں موجود ہیں انہوں نے امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان اور سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم جے برنز سمیت اعلیٰ سکیورٹی حکام سے ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کے دورہ امریکا سے قبل نیویارک میں سیکیورٹی مذاکرات ہوئے، ان ملاقاتوں کی تفصیلات ظاہر نہیں کی گئی لیکن خیال کیا جاتا ہے کہ بات چیت میں دو طرفہ سیکیورٹی خدشات اور افغانستان کی صورتحال پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

انگریزی اخبار ڈان کے مطابق امریکا کا خیال ہے کہ وہ پاکستان میں استحکام لانے میں مدد کر سکتا ہے۔ اس سے قبل دونوں ممالک کے درمیان آخری سیکورٹی سطح کی بات چیت جولائی 2021 میں ہوئی تھی، اس وقت کے قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف نے مسٹر سلیوان سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی تھی اور تب پاکستانی وفد میں آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی شامل تھے۔

دوسری جانب مسٹر سلیوان نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ان کی بات چیت 'علاقائی رابطے اور سلامتی افغانستان میں تشدد میں کمی کی فوری ضرورت پر مرکوز تھی۔

آئی ایس آئی کے موجودہ سربراہ کا دورہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں غیرمعمولی بگاڑ کے بعد ہوا، جس کی وجہ سابق وزیراعظم عمران خان کا دعویٰ ہے کہ واشنگٹن نے اپوزیشن رہنماؤں کے ساتھ مل کر ان کی حکومت گرانے کی سازش کی۔

ادھر ترجمان امریکی دفتر خارجہ نیڈ پرائس نے ایک پریس بریفنگ کے دوران سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے عہدے سے برطرف کیے جانے کا الزام امریکا پر عائد کرنے اور امریکا مخالف مہم چلانے سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ اپنے دوطرفہ تعلقات کی راہ میں پروپیگنڈا، غلط معلومات اور جھوٹ کو حائل نہیں ہونے دے گا۔

ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ ’سابق وزیر اعظم عمران خان اب بھی اپنی وزارت عظمیٰ سے بے دخلی کا ذمہ دار امریکی کوششوں کو ٹھہرا رہے ہیں اور امریکا مخالف مہم کی قیادت کر رہے ہیں، تو کیا آپ سمجھتے ہیں کہ ان کی امریکا مخالف مہم سے پاکستان اور امریکا کے درمیان سفارتی تعلقات میں دراڑیں پیدا ہورہی ہیں یا اس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا؟

جواب میں نیڈ پرائس نے کہا کہ ’ہم پروپیگنڈے، غلط معلومات اور جھوٹ کو پاکستان سمیت کسی بھی ملک کے ساتھ ہمارے دو طرفہ تعلقات کی راہ میں حائل نہیں ہونے دیں گے، پاکستان کے ساتھ تعلق کی ہم قدر کرتے ہیں‘۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ تحریک عدم اعتماد کے ذریعے وزیراعظم کے عہدے سے ہٹائے جانے والے عمران خان نے الزام عائد کیا کہ ان کی جانب سے آزاد خارجہ پالیسی پر عمل کرنے کے سبب اس تحریک کو امریکا نے مقامی لوگوں کی معاونت سے تیار کیا۔
 
General Anjum " Masters, in a few days my foreign minister is going to come here and beg, give him something or else people already hate them, we can't guarantee bringing them back in case economy tanks"
Who would take a meeting between puppets and their masters serious? Oh yeah, NawaGandoos and ZarGandoos....
PS: Ab to F16 kay purzay do zalimo......
 
Advertisement
Unbelievable that Bilawal will be representing Pakistan out of 220 million people, we could not find a genuine man.
Not really all these clones have a back of our institutions like military, judiciry, tecnocracy and bureaucracies. What every condition of our country is right now is all because of all these goons.
 
General Anjum " Masters, in a few days my foreign minister is going to come here and beg, give him something or else people already hate them, we can't guarantee bringing them back in case economy tanks"
Who would take a meeting between puppets and their masters serious? Oh yeah, NawaGandoos and ZarGandoos....
PS: Ab to F16 kay purzay do zalimo......
Purzon ka thaika muje de do, nai to Anjuman ko dedo
 
Advertisement
Zardari ko jaldi election karwanay m koi masla nahi..Masla sirf Bilawal ha..Zardari chahta ha k Bilawal TC Gov se pehlay..USA..Europe k 10..15 visits kar sakay..next PM ki tiyari k lia...
 
Unbelievable that Bilawal will be representing Pakistan out of 220 million people, we could not find a genuine man.

said it like 3 years ago, will repeat it, one day, don't know when, but one day Bilawal and maryam will be prime ministers of Pakistan. Guys here used to laugh on me, but see now, Bilawal is your foreign minister. The only way this wont happen would be to cleanse all institutions from Army's influence and hold. specially get the judiciary free from army's influence. As long as, this army is there, we will never have genuine civilian leadership coming up.
 
Any US Pakistan relation is now seen as Master Slave relation. How shameful.

امپورٹڈ_حکومت_نامنظور