Advertisement

وزیراعلی کے پی کا مدارس کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا اعلان

10aliamainnganndapuurhjshjdh.png

خیبر پختونخوا کے وزیراعلی علی امین گنڈاپور نے مدارس کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی کے پی کے علی امین گنڈا پور نے صوبے کے 1500 رجسٹرڈمدارس کو سولرائزیشن منصوبےمیں شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ وزیراعلی علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت محکمہ انرجی اینڈ پاور کے اجلاس میں کیا گیا، اس موقع پر وزیراعلی نے رجسٹرڈ مدرسوں کو منصوبے میں شامل کرنے اور تمام اضلاع کے مدرسوں کی شمولیت یقینی بنانے کی ہدایات دیں۔

وزیراعلی کا کہنا تھا کہ مدرسوں میں ہزاروں کی تعدا د میں طلبہ رہائش پزیر ہوتے ہیں ،ان کی سہولیات کی مدرسوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنا ضروری ہے، آمدن کا ذریعہ بننے والے منصوبوں کی تکمیل کو پہلی ترجیح دی جائے اور مقررہ مدت میں منصوبوں کو مکمل نا کرنے والے ٹھیکیداروں پر جرمانہ عائد کیا جائے۔

اس موقع پر وزیراعلی علی امین گنڈاپور نے پن بجلی منصوبوں کی مقررہ مدت میں تکمیل کو یقینی بنانے ، پیڈو کے چیف ایگزیکٹیو اور ایگزیکٹیو کمیں کے ارکان کی جلد تعیناتی کی ہدایات دیں اور کہا کہ پن بجلی منصوبوں میں غیر ضروری تاخیر کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی۔
 
شمسی توانائی اور توے پر بیٹھا نائی، پن بجلی تے بَن بجلی۔۔۔۔۔ یہ بھی لگ گئے کام سے​