Advertisement

وزیراعلیٰ پنجاب کے سامنے عدم اعتماد کا چیلنج، پھر سے نمبر گیم کا کھیل

3parvezeahiitimadkavote.jpg

پنجاب کے وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کو ایوان سے اعتماد کا ووٹ لینے کے چیلنج کا سامنا ہے۔ پرویز الہٰی کو اعتماد کا ووٹ جیتنے کے لیے 186 ووٹ درکار ہیں جبکہ صوبائی اسمبلی کے 371 کے ایوان میں تحریکِ انصاف کے 180 ارکان ہیں۔

تحریکِ انصاف کو مسلم لیگ ق کے 10 ارکان کی حمایت بھی حاصل ہے، اس طرح پنجاب میں حکومتی اتحاد کو 190 ارکان کی حمایت حاصل ہے۔

جبکہ پنجاب میں اپوزیشن اتحاد کو بھی 180 ارکان کی حمایت حاصل ہے، جس میں مسلم لیگ ن کے167، پیپلز پارٹی کے7 ارکان، آزاد ارکان 5 اور راہِ حق پارٹی کا ایک رکن بھی شامل ہے۔

Loading X post…
Open original post on X

اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے ن لیگ کے 18 ارکانِ اسمبلی معطل کر رکھے ہیں، ان معطل ارکان پر 15 اجلاسوں میں شرکت پر پابندی عائد ہے، مسلم لیگ ن نے اسپیکر کے اس اقدام کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔

رولز آف پروسیجر کے تحت وزیراعلیٰ کے اعتماد کے ووٹ میں ن لیگ کے 18 ارکان ووٹ کاسٹ کر سکتے ہیں۔

معطل ہونے والے ارکان میں میاں عبدالرؤف، سمیع اللہ خان، ملک عبد الوحید، صبا صادق، راحیلہ خادم حسین، ربیعہ نصرت، رابعہ فاروقی، زیب النساء اعوان، کنول لیاقت ایڈووکیٹ، گلناز شہزادی، نفیسہ امین، محمد افضل، عادل بخش، راحت افزا، سنبل مالک حسین، سعدیہ ندیم اور ذیشان رفیق معطل ہونے والوں میں شامل ہیں۔
 
Last edited by a moderator: