Advertisement

وزیراعظم کی گزشتہ روز سپریم کورٹ میں پیشی کا احوال صدیق جان کی زبانی

Advertisement

عمران خان کی عدالت میں پیشی کا احوال: ’مسٹر جسٹس ایک منٹ‘​

_121505498_mediaitem121505497.jpg
نیلی شلوار قمیض میں ملبوس وزیر اعظم عمران خان جب عدالت پہنچے تو کمرہ عدالت پہلے ہی اپنی گنجائش کے مطابق بھر چکا تھا
آرمی پبلک سکول ازخود نوٹس کیس میں سپریم کورٹ کے طلب کرنے پر جب وزیر اعظم عمران خان احاطہ عدالت پہنچے تو اُن سے پہلے ہی اُن کی سکیورٹی کا عملہ سپریم کورٹ کے کورٹ روم نمبر ون کے باہر اپنی پوزیشنیں سنبھال چکا تھا۔
نیلی شلوار قمیض میں ملبوس وزیر اعظم جب کمرہ عدالت میں پہنچے تو کمرہ عدالت پہلے ہی اپنی گنجائش کے مطابق بھر چکا تھا۔
وزیر اعظم عمران خان سیٹوں کی پہلی نشست میں اُس سیٹ پر بیٹھے جو کہ چیف جسٹس کے بالکل سامنے تھی۔
وزیر اعظم جب کرسی پر بیٹھے تو انھوں نے دائیں ٹانگ بائیں ٹانگ پر رکھی جبکہ ان کے دائیں ہاتھ میں تسبیح تھی جس پر ان کے ہاتھ کی انگلیاں تیزی سے گھوم رہی تھیں۔
عمومی طور پر سپریم کورٹ اور ہائی کورٹس میں کمرہ عدالت میں ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر بیٹھنے کی روایت نہیں ہے اور ماضی میں متعدد مرتبہ ججز اس طرح بیٹھنے والوں کو عدالتی اہلکاروں کے ذریعے عدالتی تقدس کو مدنظر رکھنے اور سیدھا بیٹھنے کی ہدایت کر چکے ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری وزیر اعظم کی پچھلی نشست پر بیٹھے تھے اور وہ مسلسل وزیر اعظم سے سرگوشیوں میں بات کر رہے تھے۔
جب وقفے کے بعد اس کیس کی دوبارہ سماعت شروع ہوئی تو سپریم کورٹ کے چیف جسٹس گلزار احمد نے اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ کیا وزیر اعظم آگئے ہیں؟ جس پر عدالت کو بتایا گیا کہ وزیر اعظم کمرہ عدالت میں موجود ہیں۔

عدالت کے حکم پر وزیر اعظم عمران خان کو روسٹم پر بلایا گیا اور ان سے پوچھا گیا کہ انھوں نے آرمی پبلک سکول ک واقعے سے متعلق کمیشن کی رپورٹ پر کیا کیا؟ اس پر وزیر اعظم نے کہا کہ اٹارنی جنرل نے تو انھیں بتایا تھا کہ اس رپورٹ میں صرف 'اخلاقی ذمہ داری' کا تعین کرنے کی بات کی گئی ہے۔
اس کے بعد اٹارنی جنرل نے بولنے کی کوشش کی تو عدالت نے اٹارنی جنرل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پہلے وزیر اعظم کو بات کر لینے دیں، آپ کو بعد میں سُنیں گے۔
جب عدالت نے وزیر اعظم سے استفسار کیا کہ کیا ذمہ داروں کے خلاف کوئی کارروائی کی گئی ہے اور اس سانحہ میں ہلاک ہونے والے بچوں کے ورثا نے اس وقت کے آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی استدعا کی تھی کیا اس بارے میں کچھ ہوا؟ اس پر وزیر اعظم نے پہلے تو یہ جواب دیا کہ اس وقت تو ان کی مرکز میں حکومت ہی نہیں تھی اور پھر یہ معاملہ عدالت پر ڈالتے ہوئے کہا کہ 'ہمارے لیے کوئی مقدس گائے نہیں ہے اور اگر عدالت اس بارے میں حکم دے تو اس پر عمل درآمد ہو گا۔'
اس کے ساتھ ہی وزیر اعظم نے عدالت کو یہ بھی کہا کہ عدالت ان ذمہ داروں کے تعین کے لیے بھی احکامات جاری کرے جنھوں نے افغان وار میں امریکہ کا ساتھ دیا اور جس کے اثرات دہشت گردی کی صورت میں ملک پر پڑے اور 80 ہزار پاکستانیوں کو جانوں سے ہاتھ دھونا پڑا۔
بینچ میں موجود تین ججز میں سے کسی نے بھی اس پر درعمل نہیں دیا۔
بینچ میں موجود جسٹس قاضی امین نے جب وزیر اعظم سے پوچھا کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست تحریک طالبان کے ساتھ معاہدہ کرنے جا رہی ہے تو کیا ہم شکست کی ایک اور دستاویز پر دستخط کرنے جا رہے ہیں، جس پر وزیر اعظم کچھ دیر خاموش رہے اور اس دوران جسٹس قاضی امین نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ تحریک لبیک پاکستان کے ساتھ آپ کی حکومت نے معاہدہ کیا ہے جبکہ احتجاج کے دوران نو پولیس اہلکاروں کو شہید کیا گیا تو کیا ان کی جانیں ہماری جانوں سے کم قیمتی تھیں؟
وزیر اعظم نے عدالت کی طرف سے پوچھے گئے ان سوالوں کا براہ راست تو جواب نہیں دیا البتہ انھوں نے افغانستان کی جنگ کا ذکر شروع کر دیا اور پھر اس کے ساتھ انھوں نے نائن الیون کے واقعہ کا بھی ذکر کیا جس پر بینچ کے ارکان ایک دوسرے کی طرف دیکھتے رہے۔
سماعت کے دوران جب چیف جسٹس گلزار احمد نے وزیر اعظم سے کہا کہ انھیں آرمی پبلک سکول کے واقعے میں ہلاک ہونے والے بچوں کے ورثا سے ملنا چاہیے اور ان کے لیے کچھ کرنا چاہیے تو عمران خان نے عدالت کو جواب دیا کہ ان کے اختیار میں جو کچھ تھا وہ انھوں نے کر دیا ہے اور اس واقعہ میں ہلاک ہونے والے بچوں کے ورثا کو معاوضہ ادا کر دیا گیا ہے۔
وزیر اعظم کا یہ جواب سُن کر عدالت کے خفگی کا اظہار کیا اور چیف جسٹس نے وزیر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ان کے یہ الفاظ متاثرہ خاندانوں کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہیں۔
بینچ میں موجود جسٹس اعجاز الاحسن نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھی ایک باپ ہیں اور انھیں ایک باپ کی طرح ہی اس معاملے کو دیکھنا چاہیے۔
سماعت کے دوران جب بینچ میں موجود ججز کچھ مزید ریمارکس دینا چاہتے تھے تو وزیر اعظم نے انھیں مخاطب کرتے ہوئے اور ہاتھ کا اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ 'مسٹر جسٹس ایک منٹ' اور اس کے بعد انھوں نے ایک مرتبہ پھر افغان جنگ اور اس کے بعد کی پیدا ہونے والی صورتحال پر بات کرنا شروع کر دی۔
عدالتی تقدس کے پیش نظر جب بھی سپریم کورٹ کے جج کی طرف سے کوئی بات شروع ہوتی ہے تو روسٹم پر موجود وکیل یا کوئی اور شخص خاموشی سے بات سُنتے ہیں اور اس وقت تک مداخلت نہیں کرتے جب تک جج کی بات مکمل نہ ہو جائے۔
وزیر اعظم کا بیان مکمل ہونے کے بعد عدالت نے اس از خود نوٹس سے متعلق بدھ کے روز ہونے والی کارروائی کا آرڈر لکھانا شروع کر دیا اور اس پر کارروائی چار ہفتوں تک لیے ملتوی کر دی۔
وزیر اعظم جب کمرہ عدالت سے باہر نکل رہے تھے تو کمرہ عدالت میں موجود متاثرہ خاندانوں کے کچھ افراد نے حکومت کے خلاف نعرے لگانا شروع کر دیے۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ وزیراعظم کو سپریم کورٹ میں اس گیٹ سے لایا گیا جہاں سے سپریم کورٹ کے ججز کو لایا اور لے جایا جاتا ہے۔
وزیر اعظم کی سپریم کورٹ میں آمد کے دوران پاکستان تحریک انصاف کا سوشل میڈیا کا عملہ بھی کافی متحرک تھا اور جو لوگوں کو یہ بات بتا رہے تھے کہ وزیر اعظم ایک عام آدمی کی حیثیت سے سپریم کورٹ میں پیش ہوئے ہیں جبکہ اس دعوے کے برعکس سپریم کورٹ کے اندر اور باہر سکیورٹی
فورسز کے اہلکاروں کی ایک قابل ذکر تعداد موجود تھی۔

سورس ​
 
Advertisement
بنگلہ دیش کے سابق چیف جسٹس کو 5 کروڑ ڈالر کی کرپشن کے الزام میں اس کی غیر حاضری میں 11 سال قید کی سزا سنا دی گئی

پاکستان کی طرح بنگلہ دیش میں بھی عدلیہ مقدس گائے ہے جس کا احتساب نہیں ہو سکتا اور یہ قانون بنگلہ دیش میں کرپشن میں سزا پانے والے اسی 70 سالہ سریندر کمار سنہا نے بنایا تھا جب وہ سپریم کورٹ کے سربراہ تھے
اس نے 2017 میں یہ فیصلہ دیا تھا کہ پارلیمنٹ ججوں کو برطرف نہیں کر سکتی، اس اقدام کو وکلاء نے عدالتی آزادی کے تحفظ کے طور پر سراہا تھا۔

سنہا نے بھاری کرپشن کے بعد 2017 کے آخر میں بنگلہ دیش چھوڑ دیا اور الزام لگایا کہ انہیں تاریخی فیصلے کے بعد الگ ہونے پر مجبور کیا گیا تھا۔ وہ شمالی امریکہ میں رہائش پذیر ہو گیا جہاں اس نے مبینہ طور پر سیاسی پناہ کی درخواست کی ہے۔

لیکن بنگلہ حکومت نے اس کی کرپشن پہ کیس دائر کیا ڈھاکہ میں خصوصی جج کی عدالت کے جج شیخ نظم العالم نے منگل کا فیصلہ سنایا، جس میں سنہا کو منی لانڈرنگ کے جرم میں سات سال اور اعتماد کی خلاف ورزی پر چار سال قید کی سزا سنائی گئی۔

بنگلہ دیش میں"اس فیصلے نے ثابت کر دیا کہ ملک میں کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے۔ غلط کام کسی کو بھی کٹہرے میں لائے گا۔"
پاکستان میں جب جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی بیگم بیرون ملک بنائی گئی جائیدادوں کی منی ٹریل نہ دے سکی تو پاکستانی عدلیہ نے بھی قاضی فائز عیسیٰ کے بیوی بچوں کو ہر فورم پہ احتساب سے مستثنٰی قرار دیا دوسرے ممالک کی ترقی کی مثالیں دینے والے پاکستان کے نظام عدل کا دوسرے ممالک سے تقابل کریں اور پھر بتائیں کہ عدلیہ مقدس گائے کیوں ہے
مراعات میں پہلا نمبر
اور عدل میں 128 میں 122واں نمبر?️

*انوکھا غازی*
گمنام سپاھی
 
ماڈل ٹاؤن کے شہیدوں کا کیا قصور ہے یہی کہ وہ غریب ہیں اور
کیونکہ وہ مجبور ہیں بے بس ہیں جلوس نہیں نکال سکتے سپریم کورٹ کے ججز کا دروازہ نہیں کھٹکھٹا سکتے ؟

کیا ان کو انصاف اس دن ملے کا ان کے قاتلوں کو سزا اس دن ملے گی جب انصاف نہ دینے اور انصاف کے راستے میں رکاوٹ ڈالنے کی پاداش میں اللہ کے عذاب کی صورت میں ان ججز کے بیوئ بچوں حاملہ عورتوں پوتے پوتیوں نواسے نواسیوں کو بھی اسی طرح کوئی قاتل موت کے گھاٹ اتارے گا ؟

کیا یہ ججز اس دن کا انتظار کر رہے ہیں کہ جب انکے گھر کی حاملہ عورتوں کے حلق میں گولیاں مار کے ان کو موت کے گھاٹ اتارا جائے گا کیا اپنے پیاروں کی لاشیں دیکھنے کے بعد لاہور ہائی کورٹ کے ججز اور سپریم کورٹ کے ججز اپنی ناانصافی کی تلافی کریں گے ؟

بہتر ہے پہلے ہی انصاف دلا دو اس سے پہلے کہ قدرت کا انصاف تمیارے پیاروں کی موت کی صورت میں اللہ کی طرف ان پر قہر کی صورت درد ناک موت کی صورت میں نازل ہو