دنیا میں شاید ہی کسی اور قوم کو مذہب اور کلچر کے نام پر بھڑکانا اتنا آسان ہو جتنا کہ پاکستان قوم کو۔۔ہم عجیب لوگ ہیں سود کھائیں گے،رشوت لیں گے،ظالم کا ساتھ دیں گے ،ایک دوسرے کا حق ماریں گے،نا جائز منافع خوری کریں گے ،جھوٹ بولیں گے مگر اسلام کی حرمت پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔سمجھ نہیں آتا یہ سب کام کر کہ وہ کونسی حرمت بچ جاتی ہے جسکا ہم علم اٹھائے پھرتے ہیں۔
ہمارے سیاستدانوں اور مولوی حضرات کو ہمارے زبانی کلامی والے اسلام پر کٹ مرنے کے جذبے کا خوب اندازہ ہے اور اسی لیے ہم ان دونوں طبقات کے ہاتھوں ہمیشہ سے مذہب کے نام پر بے وقوف بنتے آئے ہیں اور یہ لوگ اپنی اپنی دکان چمکاتے رہے ہیں۔ضیا الحق سے ہی اندازہ لگا لیں دس سال وہ شخص مذہبی ڈھونگ کے ذریعے اس ملک کا حاکم بنا رہا۔اس دور میں منافقت پاکستانی معاشرے کی جڑوں میں سرایت کر گئی۔
اور پھر آل شریف بھی تو پاکستانیوں کے اس احساس کے ساتھ کھیلنے میں کم نہیں۔۔الحمدللہ میری ہمشیرہ کی آفشور ہیں ۔۔اللہ کے فضل سے وہ فلیٹ ہمارے ہیں۔۔بلکل ایسے جیسے کوئی شیخ صاحب کہیں "الحمدللہ یہ کوٹھی میں نے ناجائز منافع خوری کر کہ بنائی ہے ،اللہ کا کرم ہے جی" ۔ویسے بھی اللہ فرماتا ہے جیسے کسی ملک کی عوام کے اعمال ہوتے ہیں اسکے مطابق ہی ان پر حاکم مسلط کیے جاتے ہیں۔ہمارے ہاں تو یہ عام طریقہ ہے سارا دن جھوٹ کے سہارے کاروبار کر کہ شام کو باجماعت نماز پڑھ کر سمجھتے ہیں کہ بس دین کی حفاظت ہوگئی اور حاجی صاحب کے حاجی صاحب ہی رہتے ہیں۔۔
یہی وہ منافق طبقہ ہے جسکو اس بات کی سب سے زیادہ فکر کھائے جا رہی ہے کہ عمران خان کے آنے سے اس ملک میں مغربی کلچر آجائے گا۔۔ایک ثانیے کیلیے اس بات کو چھوڑ کر کہ عمران کے آنے سے کیا ہو گا کیا نہیں اور وہ کتنا یہودی ہے کتنا مومن میرا ان تمام حضرات سے ایک سوال ہے کہ میاں صاحب کے آنے سے وہ کونسے شائعر اسلام ہیں جنکا اس ملک میں نفاذ ہو جاتا؟بلکہ میاں صاحب بھی ایک طرف کیا آپ مجھے یہ بتائیں کہ ستر سال سے اجتمائی طور پر ہم نے اس ملک میں کتنے اسلامی قوانین لاگو کیے ہیں؟ کوئی ایک گنوا دیں ۔۔مجھے تو اس معاشرے میں حکومتی سطح پر ایک بھی اسلامی اصول کی پاسداری نظر نہیں آتی چلیں حلال حرام کو چھوڑ دیں ہمارےنذدیک اس چیز کی بہت اہمیت نہیں کہ کون حلال کماتا ہے کون حرام عریانی اور فحاشی کو ہی لے لیں۔۔ذرا ٹی وی کھولیں چینل آگے پیچھے کریں آپکو ہر طرح کی عریانی دستیاب ہو گی کوئی روک ٹوک نہیں کسی حکومتی اتھارٹی کو پرواہ نہیں۔۔شیشہ کیفے،کلب ،لیٹ نائٹ پارٹیز جسکا جو دل چاہتا ہے وہ کر سکتا ہے پھر آخر وہ کونسی قیامت ہے جو عمران خان کے وزیر اعظم بننے سے آجائے گی؟
اب ذرا بات کرتے ہیں خان کے مغرب زدہ ہونے کی۔۔قطع نظر یہ کہ وہ شخص جو اپنی تقریر کا آآغاز قرآن کریم سے کرتا ہے ،جسکی تقریر کا متن سیرت طیبہ ﷺ ،ریاست مدینہ کے ذکر کے بغیر مکمل نہیں ہوتا ہم حقائق پر بات کرتے ہیں کیونکہ یہ سچ ہے کہ اس ملک کے سیاستدان کہتے کچھ ہیں کرتے کچھ ہیں۔۔پچھلے چار سال سے خیبر پختونخواہ میں عمران خان کی حکومت ہے اور میرا خیال ہے کہ چار سال اور ایک پورا صوبہ کسی بھی قانون کو نافذ کروانے کیلیے کافی ہوتا ہے ۔۔تو کیا آپ میں سے کسی کو کے پی کے سے کبھی کوئی ایسی خبر ملی کہ وہاں فلاں غیر اسلامی اقدار کا نفاذ ہوا ہے بلکہ میرے علم کے مطابق عملا جتنے اسلامی قوانین کے پی کے اسمبلی سے منظور ہوئے ہیں کسی اور صوبے سے نہیں ہوئے۔ایک طرف پنجاب میں جہاں اسلامیات کی کتاب کو تیسری جماعت تک ختم کرنے کی تیاری ہے وہیں کے پی کے میں علیحدہ قرآنی تعلیم کا بندوبست کیا گیا ہے،اسکے علاوہ مدارس کو دھتکارنے کے بجائے انھیں مین سٹریم میں لانے کیلیے اقدام کیے گئے،سود کا خاتمہ ،جہیز پر پابندی،حضرت عمر کی خلافت کی طرز پر ممبران اسمبلی کو کاروبار کی اجازت نہ دینا،مساجد میں اماموں کی تقرری کے علاوہ کئی ایسے اسلامی اقدامات ہیں جن پر آج سے پہلے کسی حکومت نے توجہ دینے کی ضرورت محسوس نہیں کی۔لہذا بلاوجہ ہوا میں تیر چلا کر شک کرنے کے بجائے عمران خان کو موقع دے کر دیکھیں مجھے یقین ہے کہ کم از کم پچھلی حکومتوں کی نسبت اسلامی قوانین کے عملدرآمد میں اضافہ ہو گا۔