Advertisement

وزیراعظم صاحب خیبر پختونخواہ میں خاندانی اجارہ داری نہ قائم کریں

جب سے تحریک انصاف بنی ہے عمران خان کے دو ہی نعرے تھے

١- میں کرپشن کا خاتمہ کروں گا

٢ - اور خاندانی جماعتوں کی اجارہ داری ختم کروں گا

بائیس سال کی جدو جہد کے بعد پی ٹی آئی نے جب حالیہ الیکشن جیتا تو ایک امید پیدا ہوئی شاید ہم دونوں نعروں کو عملی جامہ پہنانے کے قریب آ گئے ہیں مگر چند سیٹوں کی کمی کی وجہ سے ہمیں ان چھوٹی جماعتوں کی طرف بھی جھکنا پڑا جن کے خلاف ہم لڑ رہے تھے ، مثلاّ ایم کیو ایم پاکستان

ایم کیو ایم کے چھ ایم این ایز تھے اور ایک خواتین کی سیٹ ، ان سات سیٹوں کے عوض ہم نے انہیں دو وزارتیں دے کے اپنا وزیراعظم بنوایا لیکن اب جب ہم نے ڈاکٹر عارف علوی کو صدر بنوانے کے لئے ایم کیو ایم سے ووٹ مانگا ا تو انہوں نے بدلے میں ایک اور وزارت مانگ لی ، اسے کہتے ہیں سیاسی بلیک میلنگ ، یہی وہ چیز ہے جو ماضی میں بھی ہوتی آئی ہے مگر تب ہم اس کو برا بھلا کہتے تھے اب خود اسکا شکار ہو رہے ہیں

جب ہم ایم کیو ایم اور باقی جماعتوں کو حکومت سازی کے لئے منا رہے تھے عین اس وقت اپنی جماعت کے پرویز خٹک صاحب پی ٹی آئی ہی کے کچھ ایم پی ایز اور ایم این ایز کو ورغلا کے اپنی ہی جماعت کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے لئے پریشر گروپ بنا رہے تھے جسکا مقصد خٹک اجارہ داری قائم رکھنا اور عاطف خان کو وزیر اعلی بننے سے روکنا تھا ، افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے خٹک کامیاب ہو گیا اور عمران خان کو شکست فاش کا سامنا کرنا پڑا

خٹک پارٹی کی کمزوری کو جانتا ہے یہی وجہ ہے وہ بار بار پارٹی کو بلیک میل کرتا ہے اور ایک کے بعد ایک خاندان کا بندہ گھسیڑتا رہتا ہے

پرویز خٹک نے ٢٠١٨ کا الیکشن دو صوبائی اسمبلی کی سیٹوں پی کے اکسٹھ ، پی کے چونسٹھ اور ایک قومی اسمبلی کی سیٹ این اے ٢٥ سے لڑا تھا اور تینوں سیٹیں جیت گیا تھا، اب دونوں صوبائی اسمبلی کی سیٹوں پر ضمنی الیکشن ہونا ہے ، ایک پر خٹک نے اپنے بھائی لیاقت خٹک کو ٹکٹ دلوایا ہے جو ابھی نوشہرہ کا ضلعی ناظم ہے اور دوسرا ٹکٹ اپنے پچیس سال کے بیٹے ابراہیم خٹک کو دلوایا ہے جس کی واحد قابلیت پرویز خٹک کا بیٹا ہونا ہے

اس کے علاوہ پرویز خٹک کا داماد عمران خٹک این اے ٢٦ سے جیتا

پرویز خٹک کی بھابی نفیسہ خٹک اور بھتیجی ساجدہ خٹک خواتین کی سیٹوں سے ایم این اے بن کر ہم پر مسلط ہو چکی ہیں

عمران خان صاحب آپ جن جماعتوں پر خاندانی جماعتوں کا الزام لگاتے تھے وہ پرویز خٹک کے مقابلے میں تو کچھ بھی نہیں تھے ، آپ ہمیں کہاں لے کے جا رہے ہیں ؟ غضب خدا کا ایک ہی خاندان کو سات قومی اور صوبائی اسمبلی کی سیٹیں دے کے آپ کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں ؟

اگر لیاقت خٹک صوبائی اسمبلی کی سیٹ جیت گیا تو ضلعی ناظم کی سیٹ چھوڑے گا ، اس پر بھی لازمی پروز خٹک ہی کا کوئی بیٹا بیٹی یا بھتیجا بھتیجی امیدوار بنیں گے

بات یہیں ختم نہیں ہوتی، خیبر پختونخواہ میں تو پی ٹی آئی نے خاندان والوں کو ایسا نوازا کہ ہم زرداری اور شریف خاندان کو بھول چکے ہیں

شاہ فرمان نے گورنز بننے کے بعد صوبائی سیٹ چھوڑی تو ٹکٹ اپنے بھائی کو دلوا رہا ہے

اسد قیصر نے سپیکر قومی اسمبلی کا بننے کے بعد صوابی سے صوبائی اسمبلی کی سیٹ پر اپنے چھوٹے بھائی عقیب الله کو ٹکٹ دلوایا

پی کے ستانوے ڈیرہ اسماعیل خان سے علی امین گنڈا پور نے اپنی چھوڑی ہوئی صوبائی اسمبلی کی سیٹ پر اپنے بھائی فیصل امین گنڈا پور کو ٹکٹ دلوایا

پی کے تین سوات سے وزیر اعلی محمود خان نے اپنے بھائی احمد خان کو ٹکٹ دلوایا اور پی کے سات سوات سے مراد سعید نے اپنے رشتہ دار حاجی فضل مولا کو پارٹی ٹکٹ دلوایا ہے

خان صاحب کیا آپ بتانا پسند کریں گے آپ کے پی کے والوں سے کس چیز کا بدلہ لے رہے ہیں ؟

یاد رہے میانوالی کے بعد اگر کسی نے آپ کو عزت دی ہے تو وہ کے پی کے ہے ، انہوں نے ملکی تاریخ میں پہلی بار کسی جماعت کو دوبارہ جتوایا ہے آپ ان کو اس جرم کی اتنی بڑی سزا نہ دیں

آپ خیبر پختونخواہ میں پنجاب اور سندھ والی خاندانی اجارہ داری نہ قائم کریں ، یہاں پارٹی کی پوزیشن بہتر ہے ، آپ حقیقت میں کسی کھمبے کو بھی ٹکٹ دیں گے تو کے پی والے کھمبے کو ہی جتوائیں گے

خدارا ان ٹکٹوں پر نظر ثانی کریں اور تمام ٹکٹوں کو خاندان سے باہر باقی کارکنوں میں تقسیم کریں

بصورت دیگر آپ باقی جماعتوں کی بلیک میلنگ کو بھول جائیں گے اپنے ہی کافی ہوں گے

میں بہت عرصے سے تحریک انصاف کے نظرئیے کی وجہ سے پارٹی کے ساتھ منسلک ہوں ، لیکن آپ کے حالیہ فیصلوں سے ایسا لگ رہا ہے کہ پارٹی کا نظریہ وفات پا رہا ہے اور خاندانی راج اپنی جڑیں مضبوط سے مضبوط تر کرتا چلا جا رہا ہے، ہمیں اس غلیظ نظام میں ہمیشہ کے لئے جکڑنے کی بجائے اس سے نجات دلائیں

ورنہ ہم کہنے پر مجبور ہو جائیں گے تیل لینے گئی تبدیلی ​
 
Last edited:
Advertisement
میرے خیال میں صبر کرنا چاہیے ، سمجھوتے کرنے پڑتے ہیں ، زیادہ قصور میں عوام کا ہے جس نے کلیئر مینڈیٹ نہیں دیا ، جیسے کے پی میں پرفارم کر کے ٹو تھرڈ لی ہے مجھے امید ہے اگلی بار پورا پاکستان ایسے ووٹ کرے گا پھر جو تھوڑے بہت سمجھوتے رہ گئے ہیں وہ بھی ختم ہو جائیں گے انشاللہ ، نا ایم کیو ایم نا کسی کی بھابی یا بھائی
 
Yaaar, tankeeed aaap ne kuch zayada hi ker diii... Mein sirf Pervaz Khattak wali baaat se agree kerta hoooon....

Seems like, Khattak is blackmailing PTI.... Abhi Khan ki majbooori haaaiiiii...

But i am sure about one thing, with this team you will see major positive developments.... INSHAALLAH

Khan ki good performance hum already KPK mein dekh chukey hein...
 
خیبر پختونخواہ میں تو کلئیر مینڈیٹ ہے ، یہاں کوئی اور جماعت ہے ہی نہیں .... ادھر ہم ہی ہم ہیں

لیکن ادھر اپنے ہی دوسروں کا کام پورا کر رہے ہیں

اگر اب انہیں ٹکٹ جاری کئے گئے تو جیسے پنجاب سے شریفوں سے جان چھڑوانے میں پینتیس سال لگے ہیں اگلے پینتیس کے پی میں لگ جانے ہیں
​
 
Yaaar, tankeeed aaap ne kuch zayada hi ker diii... Mein sirf Pervaz Khattak wali baaat se agree kerta hoooon....

Seems like, Khattak is blackmailing PTI.... Abhi Khan ki majbooori haaaiiiii...

But i am sure about one thing, with this team you will see major positive developments.... INSHAALLAH

Khan ki good performance hum already KPK mein dekh chukey hein...

بھائی جی خیبر پختونخواہ میں کوئی مجبوری نہیں ہے سوائے اس کے کہ یہ فرعون بن کے خان صاحب کو بلیک میل کر رہے ہیں اور وہ ہو رہے ہیں

یہ کہیں نہیں لکھا اگر آپ دو سیٹیں جیت گئے تو ضمنی الیکشن میں دوسری سیٹ بھی آپ ہی کے خاندان کو دی جائے گی

کے پی کی ساری سیٹیں ان پانچ بندوں کے خاندانوں کو بانٹ دی گئی ہیں
​
 
بھائی جی خیبر پختونخواہ میں کوئی مجبوری نہیں ہے سوائے اس کے کہ یہ فرعون بن کے خان صاحب کو بلیک میل کر رہے ہیں اور وہ ہو رہے ہیں

یہ کہیں نہیں لکھا اگر آپ دو سیٹیں جیت گئے تو ضمنی الیکشن میں دوسری سیٹ بھی آپ ہی کے خاندان کو دی جائے گی

کے پی کی ساری سیٹیں ان پانچ بندوں کے خاندانوں کو بانٹ دی گئی ہیں ​
The seat will be given to candidates who have a chance of winning.
 
The seat will be given to candidates who have a chance of winning.

اس طرح پورا کے پی کے پرویز خٹک کو دے دینا چاہئے تا کہ اسکا خاندان ساری سیٹیں جیت لے

حضور کے پی کے میں ووٹ بلے کا ہے ... عمران خان جسے بھی ٹکٹ دے گا وہ جیت جائے گا ، اسی کا چانس بن جائے گا
​
 
Advertisement
اس طرح پورا کے پی کے پرویز خٹک کو دے دینا چاہئے تا کہ اسکا خاندان ساری سیٹیں جیت لے

حضور کے پی کے میں ووٹ بلے کا ہے ... عمران خان جسے بھی ٹکٹ دے گا وہ جیت جائے گا ، اسی کا چانس بن جائے گا ​
Janab yeh aap key ghalat fehmi hay kay vote siraf ballay ka hay. Kiya sari seats PTI nay jeeti hain? Be realistic
 
with due respect what hard work u 've contributed I think klasra is angel in front of this thread.
If what i understood u r trying to say Imran could b blackmail anytime like previously been done being mqm in the govt now Imran being blackmailed again seriously this thread is so uncalled for.
So Mr u turn Khan is a prime minister and u taking klasras place and telling Khan how to run and achieve his goal.
sorry to say b4 u even started this thread should ve considered Khans struggle disappointment is a small word right now.
Always remember b4 winning this election there were Gods who were shaken.
No words to describe what my feeling is Believe in what he says it his sacrifices for Pakistan mine r nothing May be yours r more then rest of this site but what he has given up for Pakistan.
"disappointed"
 
اس طرح پورا کے پی کے پرویز خٹک کو دے دینا چاہئے تا کہ اسکا خاندان ساری سیٹیں جیت لے

حضور کے پی کے میں ووٹ بلے کا ہے ... عمران خان جسے بھی ٹکٹ دے گا وہ جیت جائے گا ، اسی کا چانس بن جائے گا ​
Dreams in living daylight
trust me your judgment is confusing me big time
 
Advertisement
Yaaar, tankeeed aaap ne kuch zayada hi ker diii... Mein sirf Pervaz Khattak wali baaat se agree kerta hoooon....

Seems like, Khattak is blackmailing PTI.... Abhi Khan ki majbooori haaaiiiii...

But i am sure about one thing, with this team you will see major positive developments.... INSHAALLAH

Khan ki good performance hum already KPK mein dekh chukey hein...
If u trust on Khan
if sharifs r in the way to become history rest of these Gods will
let nature takes it course
 
بھائی جی خیبر پختونخواہ میں کوئی مجبوری نہیں ہے سوائے اس کے کہ یہ فرعون بن کے خان صاحب کو بلیک میل کر رہے ہیں اور وہ ہو رہے ہیں

یہ کہیں نہیں لکھا اگر آپ دو سیٹیں جیت گئے تو ضمنی الیکشن میں دوسری سیٹ بھی آپ ہی کے خاندان کو دی جائے گی

کے پی کی ساری سیٹیں ان پانچ بندوں کے خاندانوں کو بانٹ دی گئی ہیں ​
Merey bhaaaai majbooorrriii federal mein thi, do u remember khattak was trying to create a pressure group before Prime Minster voting... So may be deal is done to remove his name for CM KPK and voting for PM.
 
میرے خیال میں صبر کرنا چاہیے ، سمجھوتے کرنے پڑتے ہیں ، زیادہ قصور میں عوام کا ہے جس نے کلیئر مینڈیٹ نہیں دیا ، جیسے کے پی میں پرفارم کر کے ٹو تھرڈ لی ہے مجھے امید ہے اگلی بار پورا پاکستان ایسے ووٹ کرے گا پھر جو تھوڑے بہت سمجھوتے رہ گئے ہیں وہ بھی ختم ہو جائیں گے انشاللہ ، نا ایم کیو ایم نا کسی کی بھابی یا بھائی
But now KPK PTI leaders are blackmailing IK.
 
Advertisement
Janab yeh aap key ghalat fehmi hay kay vote siraf ballay ka hay. Kiya sari seats PTI nay jeeti hain? Be realistic

ووٹ بلے کا ہی تھا ورنہ دلّے تو جیل میں ہیں۔۔۔ویسے دلّے سے یاد آیا ایس اے راشد کا کیا حال ہے
 
اس طرح پورا کے پی کے پرویز خٹک کو دے دینا چاہئے تا کہ اسکا خاندان ساری سیٹیں جیت لے

حضور کے پی کے میں ووٹ بلے کا ہے ... عمران خان جسے بھی ٹکٹ دے گا وہ جیت جائے گا ، اسی کا چانس بن جائے گا ​

ووٹ صرف بلے کا ہے لیکن جیت دلے بھی جاتے ہیں

کے پی میں آپ کا ہر دل عزیز اور سب سے قابل اور عوام کی آنکھوں کا تارہ عاطف خان ہار گیا جس نے شایئد سب سے زیادہ کام بھی کیا تھا۔
 
Merey bhaaaai majbooorrriii federal mein thi, do u remember khattak was trying to create a pressure group before Prime Minster voting... So may be deal is done to remove his name for CM KPK and voting for PM.
کوئ پریشر گروپ یا بلیک میلنگ نہیں تھی، سب میڈیا کے اپنے ذرائے کے ذریعے بنائ گئ سٹوریز تھی