شہباز شریف کو وزیر اعظم پاکستان بننے پر بین الاقوامی رہنماوں کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے, امریکا نے شہباز شریف کو وزیر اعظم پاکستان بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا نئے وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کی حکومت کے ساتھ ہماری مصروفیات مشترکہ مفادات کو آگے بڑھانے پر مرکوز رہیں گی۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پریس بریفنگ کے دوران پنجاب کی خاتون وزیراعلیٰ بننے کو سنگ میل قرار دےدیا۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ دیرینہ شراکت داری ہے، امریکا پاکستان کے ساتھ اتحاد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ خوشحال اور جمہوری پاکستان کو امریکا اور پاکستان کے مفادات کے لیے اہم سمجھتے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف اور ان کی حکومت کے ساتھ مشترکہ مفادات کو آگے بڑھانے پر توجہ مرکوز رہے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کو ملک کی سیاسی دھارے میں شامل کرنے کے لیے پاکستان کے ساتھ تعاون کرنے کے منتظر ہیں، پاک امریکا ویمن کونسل، سول سوسائٹی،فیصلہ سازی کے دیگر اداروں سے تعاون جاری ہے۔
ترک اور ایرانی صدور نے وزیر اعظم شہباز شریف کو ٹیلی فون کرکے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی,ایرانی صدر نے امید ظاہر کی کہ وزیر اعظم شہباز شریف پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کریں گے۔
ترک صدر اور شہباز شریف نے مسئلہ فلسطین کے جامع اور پائیدار حل پر زور دیا,برطانوی وزیرخارجہ ڈیوڈ کیمرون نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور اُن کی حکومت کے ساتھ کام کرنا چاہتا ہوں، نئی حکومت کو تمام پاکستانیوں کے لیے کام کرنا اور اہم اصلاحات لانی چاہیے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/3uausukahjshjsj.png
Advertisement





