Advertisement

وزیراعظم شہبازشریف کی 3 مقدمات میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

shsh1b11b2.jpg


لاہور کی احتساب عدالت نے آشیانہ، رمضان شوگر ملز اور منی لانڈرنگ ریفرنس میں وزیراعظم شہبازشریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔

جج نسیم احمد ورک نے وزیراعظم شہباز شریف، حمزہ شہباز ودیگر کے خلاف نیب کے تین ریفرنسز پر سماعت کی۔ وزیراعظم کی لیگل ٹیم نے احتساب عدالت میں حاضری معافی کی درخواست دائر کی۔ عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف، حمزہ شہباز ودیگر کے خلاف نیب کے تین ریفرنسز پر سماعت 28 مئی تک ملتوی کر دی۔

عدالت میں جمع کرائی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ شہباز شریف ملک کے وزیراعظم منتخب ہو چکے ہیں، شہباز شریف سرکاری دورے پر کراچی ہیں، آج عدالت پیش نہیں ہو سکتے۔

عدالت نے وزیراعظم کی جانب سے تین کیسز میں جمع کرائی گئی حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے حمزہ شہباز کو واپس جانے کی اجازت دے دی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل شہباز شریف کو منی لانڈنگ اور ٹی ٹی سکینڈل میں بھی ریلیف مل چکا ہے جس روزانہوں نے بطور وزیراعظم پاکستان منتخب ہونا تھا۔ ایف آئی اے کی ٹیم عدالت پیش نہ ہوئی جس کی وجہ سے عدالت نے ان کی ضمانت میں 27 اپریل تک کی توسیع کردی اور فردجرم ایک بار پھر ملتوی کردی۔
 
Advertisement