ملک کی لمحہ لمحہ بدلتی سیاسی صورتِحال کے پیش نظر ایک شہری نے پاکستان کا وزیر اعظم بننے کی خواہش کا اظہار کر دیا، لاہور ہائی کورٹ میں درخواست جمع کروا دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق شہری نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست جمع کروا دی، جس میں موقف اختیار کیا کہ وزیر اعظم عمران خان آئین 1973 کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں، لٰہذا اب وہ وزیر اعظم بننے کے اہل نہیں رہے۔
درخواست گزار نے وزیراعظم بننے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار ملک کا شہری ہے اور قانون کی بالادستی پر یقین رکھتا ہے۔
درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ شہریوں کی فلاح و بہبود اور ملک کے مفاد کے لیے پاکستان کا وزیر اعظم بننا چاہتا ہوں، اس لئے عدالت کی جانب سے درخواست گزار کو وزیر اعظم بنانے کا حکم جاری کیا جائے۔
واضح رہے کہ 3 اپریل کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد مسترد ہونے کے بعد وزیراعظم کی تجویز پر صدر مملکت عارف علوی نے اسمبلیاں تحلیل کرنے کا حکم جاری کر دیا تھآ، جس کے بعد وزیراعظم عمران خان کو قائم مقام وزیراعظم کے طور پر نئے وزیراعظم کی تقرری تک اپنا کام کرنا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/shehi1h11i1.jpg
Advertisement





