Advertisement

وزارت خزانہ و داخلہ کسی اور پارٹی کو دیں،پیپلزپارٹی رہنما ن لیگ پر برس پڑے

9qadirmandkhelslslsl.jpg

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما عبدالقادر مندخیل اتحادی جماعت مسلم لیگ ن پر برس پڑے، انہوں نے وزارت داخلہ و خزانہ کسی اور پارٹی کو دینے کا مطالبہ بھی کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی عبدالقادر خان مندوخیل نے نجی ٹی وی چینل اے آروائی نیوز سے خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ اگر ن لیگ سےوزارت داخلہ و خزانہ نہیں چل رہیں تو کسی اور پارٹی کو دے دیں۔

پاکستان تحریک انصاف پر پابندی سے متعلق سوال کے جواب میں رہنما پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ میں کسی سیاسی جماعت پر پابندی کا قائل نہیں ہوں، پی ٹی آئی کا سیاسی مقابلہ ہونا چاہیے۔


عمران خان کی گرفتاری کے معاملے پر عبدالقادر مندوخیل رانا ثناء اللہ پر برس پڑے ، انہوں نے رانا ثنا اللہ کو مشورہ دیا کہ تھوڑے تگڑےہوجائیں ، آپ سے ایک آدمی نہیں سنبھالا جارہا، انہوں نے عمران خان کی گرفتاری کے معاملے کو مس ہینڈل کیا ہے، آئی جی پنجاب کو بھی سزا ملنی چاہیے۔

ایٹمی اثاثوں سے متعلق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے رہنما پیپلزپارٹی نے کہا کہ اس بیان کے خلاف انکوائری ہونی چاہیے، انہوں نے سب کچھ آئی ایم ایف کے سامنے رکھ کر پھر یہ بیان کیسے دیا گیا، پیپلزپارٹی کے جیالے گردنیں کٹوادیں گے مگر ایٹمی اثاثوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

انہوں نے نواز شریف کے واپسی سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ اچھا ہے اگر نواز شریف واپس نہیں آتے کیونکہ پیپلزپارٹی تو آگے بڑھ رہی ہے، آصف علی زرداری بیماری میں بھی دورے کررہے ہیں اور لوگوں سے مل رہے ہیں۔

اپنی اتحادی جماعت ن لیگ کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف پر برستے ہوئے قادر مندوخیل بولے کہ مریم نواز کے چچا پارٹی کے سربراہ اور وزیراعظم ہیں، خود مریم پارٹی کی سینئر نائب صدر ہیں، پھر بھی یہ کہتی ہیں کہ یہ ان کی حکومت نہیں ہے تو یہ عوام کو بے وقوف بنانے والی بات ہے، مریم کو چاہیے کہ پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے کر کہیں کہ یہ ان کی حکومت نہیں ہے۔