شبلی فراز ایک ایماندار اور بہت بڑے باپ کا بڑا بیٹا ہے اور ایسے بندے کا کسی بھی پارٹی میں ہونا اس پارٹی کے لئے اعزاز کی بات ہے مگر پاکستانی پالیٹکس میں ایسے کھرے سچے، نفیس خاندانی اور مخلص بندے ہونے چاہئیں اور ایسے بندوں کی سیاست میں ضرورت ہے مگر پرابلم یہ ہے کہ موجودہ سسٹم ایسے بندوں کوفیل کردیتا ہے۔ اور چلنے نہیں دیتا اسکی جگہ کوئی کرپٹ بندہ ہوتا تو اب تک سارا بجٹ خرچ کرکے فارغ ہو چکا آدھا کھایا ہوتا آدھا لگایا ہوتا اور شکایت کر رہا ہوتا کہ وزارت خزانہ تعاون نہیں کرتی اور بجٹ کی ضرورت ہے مگر بجٹ نہیں دیا جارہا اور دو تین کروڑ ہضم کرکے اپنی حکوُمت کو ہی برا بھلا کہہ رہا ہوتا کہ پیسوں کی ضرورت ہے مگر مجھے پیسے نہیں دئیے جارہے اور اسی طرح اگر شبلی فراز نے کسی نہ کسی پراجیکٹ میں سارا بجٹ لگا دیا ہوتا اور پیسے خرچ ہوگئے ہوتے اور اس پراجیکٹ میں کتنے نقص نکل آئے ہوئے اور تو اور چند پی ٹی آئی والے بھی مخالفوں کی ہاں میں ہاں ملا کر شبلی فراز کو چور کہہ رہے ہوتے کیونکہ ہمارا نظام ہمارا کلچر اور سسٹم ہی
flawed ہے