- Joined
- Dec 26, 2014
- Posts
- 10,923
- Reaction score
- 7,750
- Points
- 218
چھاپے، گرفتاریاں، پیشیاں، ضمانتیں۔۔۔ یہ سب نگرانوں کی پاکستان تحریک انصاف پر خصوصی کرم فرمائی کا حصہ ہیں جسے میں اور میری طرح ہزاروں دوسرے سیاسی کارکن جھیل رہے ہیں۔ لیکن گھنٹی بجاکر سرچ وارنٹ کے ساتھ گھر کی تلاشی لینے کی بجائے ہر دوسرے روز پولیس کی بھاری نفری رات کے آخری پہر دیوار پھلانگ کر چادر و چاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہیں۔
مجھے گھر کی الماریوں اور صندوقوں میں ڈھونڈتے ہیں، تلاشی کے بہانے پورا گھر کھدیڑ دیتے ہیں، گھریلو اشیاء کو الٹ پلٹ کرکے گھر میں خواتین اور بچوں کے علاوہ میرے علیل والدین کو ہراساں اور اذیت سے دوچار کرتے ہیں۔
یہ تاریک ادوار کی اجتماعی سزا کی وہ بدترین روایت ہے جس کا آج کے دور میں تصور بھی ممکن نہیں کیونکہ میرے خاندان میں میرے علاوہ کسی اور فرد کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں اور گھر پر بلاجواز چھاپے نہ مارنے کے حوالے سے پشاور ہائی کورٹ کے واضح احکامات ہیں۔
سب کو معلوم ہے میرے والد صاحب کو کینسر اور والدہ کو ذیابیطس اور ہائی بلڈپریشر کا عارضہ ہے اور وہ شدید تکلیف کے باعث بمشکل سو پاتے ہیں۔ لیکن ابھی ان کی آنکھ لگی نہیں ہوتی کہ پولیس کی بھاری نفری شور و غوغا کے ساتھ گھر پر دھاوا بول دیتی ہے۔ پریشان حال ضعیف اور علیل والدین کو ایک مستقل دردناک اذیت میں اس لئے مبتلا کیا جا رہا ہے کہ ان کے درد و تکلیف سے ان کے بیٹے کی سیاسی وفاداری کو بدلا جائے۔
مجھے گھر کی الماریوں اور صندوقوں میں ڈھونڈتے ہیں، تلاشی کے بہانے پورا گھر کھدیڑ دیتے ہیں، گھریلو اشیاء کو الٹ پلٹ کرکے گھر میں خواتین اور بچوں کے علاوہ میرے علیل والدین کو ہراساں اور اذیت سے دوچار کرتے ہیں۔
Loading X post…
Open original post on Xیہ تاریک ادوار کی اجتماعی سزا کی وہ بدترین روایت ہے جس کا آج کے دور میں تصور بھی ممکن نہیں کیونکہ میرے خاندان میں میرے علاوہ کسی اور فرد کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں اور گھر پر بلاجواز چھاپے نہ مارنے کے حوالے سے پشاور ہائی کورٹ کے واضح احکامات ہیں۔
سب کو معلوم ہے میرے والد صاحب کو کینسر اور والدہ کو ذیابیطس اور ہائی بلڈپریشر کا عارضہ ہے اور وہ شدید تکلیف کے باعث بمشکل سو پاتے ہیں۔ لیکن ابھی ان کی آنکھ لگی نہیں ہوتی کہ پولیس کی بھاری نفری شور و غوغا کے ساتھ گھر پر دھاوا بول دیتی ہے۔ پریشان حال ضعیف اور علیل والدین کو ایک مستقل دردناک اذیت میں اس لئے مبتلا کیا جا رہا ہے کہ ان کے درد و تکلیف سے ان کے بیٹے کی سیاسی وفاداری کو بدلا جائے۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/J7c95Bz/kamran.jpg





