- Joined
- Dec 31, 2015
- Posts
- 491
- Reaction score
- 711
- Points
- 63
واخان راہداری کا پس منظر و مستقبل اور موجودہ افغانستان کی سرحدوں کی تعیّن کس نے کیا تھا؟
تحریر: علؔی خان ©
واخان راہداری (پشتو: واخان دهلیز، فارسی: دالان واخان) افغانستان میں ایک تنگ خطہ ہے جو چین تک پھیلا ہوا ہے اور تاجکستان کو پاکستان سے الگ کرتا ہے۔ یہ راہداری ، شمال میں پامیر پہاڑوں اور جنوب میں قراقرم کی حدود کے درمیان واقع ہے اور تقریباً 350 کلومیٹر (220 میل) لمبی اور 13–65 کلو میٹر (8–40 میل) چوڑی ہے۔ اس اونچے پہاڑوں والی وادی سے پنج اور پامیر دریا نکل کر آمو دریا میں شامل ہو جاتے ہیں ۔یہ راہداری کبھی قدیم سلک روڈ (شاہراہِ ریشم ) کا حصہ تھی، جو کو چین کو باقی دنیا سے ملاتی تھی اورمسافر ،تاجر، ایکسپلوررز (متلاشی)، مشنری وغیرہ اس کو بطور ایک تجارتی راستہ مشرق ، جنوب اور وسطی ایشیاء جانے کے لیے استعمال کرتے تھے لیکن یہ تقریباً 100 سالوں سے باقاعدہ بارڈر ٹریفک کے لئے بند ہے۔مارکو پولو 1200ءکے آخر میں یہاں سے گزر کر گیا اور اسی راہداری میں مارکو پولو بھیڑ بھی آباد ہے۔
واخان راہداری کو مشترکہ برطانوی روسی باؤنڈری کمیشن نے دونوں سلطنتوں ، روسی سلطنت (روسی ترکستان ، موجودہ تاجکستان) اور برطانوی سلطنت (برطانوی ہندوستان) ، کے مابین بفر پیدا کرنے کے لئے 1895-1896 میں کو افغانستان کے امیرعبد الرحمن خان کے انکار کے باوجود افغانستان کو دیا تھا۔ اس کا مشرقی اختتام چین کے سنکیانگ خطے سے متصل ہے ، جہاں کبھی چین کے کنگ خاندان کا راج تھا۔سیاسی طور پر ، یہ راہداری افغانستان کے صوبہ بدخشان کے ضلع واخان میں ہے۔ 2010 تک ، واخان راہداری کی آبادی 12000 نفوس تھی۔واخان کے شمالی حصے میں واخی اور پامیری قوم کےلوگ آباد ہیں اسی لیے اس حصّے کوپامیر بھی کہا جاتا ہے۔ واخان راہداری، دنیا کے ان چند خطوں میں شامل ہے، جہاں آج بھی تعلیم کی کمی، غربت اور انفاسٹرکچر نہ ہونے کی وجہ سے لوگ روزمرہ کی ضرورت کی اشیاء کے لیے بارٹر سسٹم ( واخان میں کرنسی کی بنیادی اکائی بھیڑ ہے۔مثلاً ایک سیل فون کی قیمت ایک بھیڑ ، ایک یاک کی قیمت 10 بھیڑیں، ایک اعلی معیار کا گھوڑا 50 بھیڑیں ، اورایک لڑکے کے لیے ایک دلہن کےساتھ شادی کے لیے 100 بھیڑیں وغیرہ) کا استعمال کرتے ہیں۔
--------------------
روس اور برطانیہ کے درمیان پہلا اہم سرحدی تنازعہ سن 1885 کا پنجدھائی بحران تھا ، جو کہ روس کی وسطی ایشیاء کی طرف پیش قدمی کا اور بحرِ ہند یا بحیرہء عرب کے گرم پانیوں تک پہنچنے کے منصوبے کا ایک حصّہ تھا۔ روس اس سے پہلے 1884 میں مرونخلستان (موجودہ ترکمانستان) پر قبضہ کرکے افغانستان تک پہنچ چکا تھا۔ پنجدھائی نخلستان کی ملکیت کے بارے میں کئی متضاد دعوے کئے گئے ، لیکن روس، مشترکہ روسی برطانوی بارڈر کمیشن کی ملاقات جس میں روسی اور برطانوی سلطنتوں کی سرحدوں کا تعیّن ہونا تھا، سے پہلے ہی ترکمن خطے، جس کےبعض علاقوں پر وہ پہلے ہی قبضہ کرچکا تھا، سے افغانستان تک، بقیہ تمام علاقوں پر قبضہ کرنے کی منصوبہ بندی کرچکا تھا۔ لہذا اس نے انگریزوں کے واویلاکی پرواہ کیے بغیر، افغان افواج کو شکست دیتے ہوئے، مارچ اپریل 1885 تک تمام نخلستانوں پر قبضہ کرلیا۔ اس کے بعد روسی اخباروں نے اپنی حکومت پرزور دینا شروع کردیا کہ وہ ہیرات پر بھی قبضہ کرلے تاکہ بحر ہند تک جانے کا راستہ اور قریب ہو جائے۔ لیکن برطانیہ، ہر حال میں روس کو اس پیش قدمی سے روکنا چاہتا تھا۔

یہ بات اہم اور قابل ذکر ہے کہ، سن 1886ء میں، امیر عبد الرحمٰن خان کے دورِحکومت میں، افغان حکومت کی شرکت کے بغیر برطانوی اور روسیوں نے اپنے مشترکہ روسی برطانوی بارڈر کمیشن کے ذریعے، افغانستان کی شمالی سرحدوں کے تعیّن کے بارے میں، پہلے سے کیے گئے روسی اور برطانوی معاہدوں پر رد وکد کے بعد، اس بات پر اتفاق کیا کہ آمو دریا کو ہی روسی سلطنت اور برطانوی سلطنت کے درمیان سرحد مانا جائے گا۔ حالانکہ اس کے عوض افغانستان کے کئی علاقے، خصوصاً پنجدھائی کے گرد، روس کے حق میں ترک کردیے گئے، اور اس طرح افغانستان کی شمالی سرحد کی مسقل طور پر تعیّن کردیا گیا جس کو آج بھی افغان حکمران بغیر کسی ردوکد کے تسلیم کرتے ہیں۔
--------------------
روس ، برطانیہ سےافغانستان کی شمالی سرحدوں کا مذکورہ بالا معاہدہ کرنے کے بعد آمو دریا کے آس پاس کے علاقوں کو مزید ایکسلپور کرتے کرتے ، چین کی سرزمین کے پاس اور افغانستان کے شمال مشرق میں، واخان، تک پہنچ گیا، جہاں کرغستانی قبائل عمل دخل رکھتے ہیں، اور اس پر اپنی نظریں رکھ لیں۔اب برطانیہ کو یہ تشویش ہوئی کہ کہیں روس واخان کے ذریعے برصغیرمیں داخل ہو کر بھارت میں موجود ان کے برطانوی راج کو خطرے میں نہ ڈال دے۔ اس لیے انگریزوں نے اصرار کیا کہ امیرعبد الرحمٰن خان، واخان پر، اپنی حکومت کی خود مختاری اور حکمرانی قبول کرے، تاکہ وہ روس کو و برصغیر سے دور رکھنے کے لیے روس کے ساتھ ایک اور سرحدی معاہدہ کریں، اگرچہ امیرعبد الرحمٰن خان، واخان، جو کہ اس وقت افغانستان کا علاقہ نہیں تھا، جیسے دور دراز خطے پر حکمرانی کرنے سے گریزاں تھا، لیکن بالآخر اسے انگریزوں کی بات ماننی پڑی۔ دراصل برطانیہ واخان کو برطانوی راج اور وس کے درمیان ایک بفر کے طور پر استعمال کرنا چاہتا تھا۔چنانچہ سن 1895 اور 1896 میں ایک اور مشترکہ اینگلو روسی باؤنڈری کمیشن نےواخان کو افغانستان کا حصہ شمار کرتے ہوئے، روس اور برطانیہ کے مابین، چین کی سرزمین تک، ایک بفرزون سرحد پر اتفاق کیا۔اگرچہ روس اور برطانیہ کے درمیان، واخان کا بفر بنانے کے بعد، سرحدیں کچھ واضح ہوگئی تھی لیکن پھر بھی افغانستان اور روس کے مابین سرحدوں کا معاملہ 1946 میں جاکر طے ہوا جس میں آمو دریا کے وسط کو افغانستان اور روس کے درمیان سرحد قرا دیا گیا۔ یہ بات واضح رہے کہ چین نےافغانستان کے ساتھ سرحد پر باقاعدہ طور پر 1964 تک اتفاق نہیں کیا۔
--------------------
موجودہ افغانستان کی شمالی (روسی ترکستان ، موجودہ تاجکستان) ، شمال مشرقی (واخان راہداری )، مغربی اور جنوبی (فارس، موجودہ ایران ) اور مشرقی (برطانوی راج ، موجودہ پاکستان ) کی تمام سرحدوں کا تعیّن(خصوصاً شمالی، شمال مشرقی اور مشرقی ) ، افغانستان کی مرضی کے بغیر، غیرملکی طاقتوں نے کیا کیونکہ افغانستان کے امیرعبد الرحمن خان کی خارجہ پالیسی مکمل طور پر غیر ملکی ہاتھوں میں تھی۔ وہ دو طاقتور اور زور آور سلظنتوں، روسی سلطنت اور برطانوی سلطنت، جس کے درمیان افغانستان تھا، کے سامنے کھڑا نہیں ہوسکتا تھا۔ اس لیے اس نے افغانستان کی خارجہ پالیسی کے تمام امور برطانیہ کے کنڑول میں دے دیے تھے۔

مختصراً، بقول معروف تجزیہ کار وسعت اللہ خان کے"انیسویں صدی میں افغانستان اور مملکتِ روس کے مابین جو سرحدی حد بندی ہوئی اسے افغانستان کی مرضی معلوم کیے بغیر برطانیہ اور روس نے آپس میں طے کر کے نافذ کر دیا۔جبکہ افغانستان اور ایران کی سرحدی حد بندی کے عمل سے بھی افغانستان کو باہر رکھا گیا اور یہ حد بندی برطانیہ اور ایران کے مابین سمجھوتے کے زریعے نافذ کر دی گئی۔ ڈیورنڈ لائن واحد سرحدی لکیر ہے جسے افغان بادشاہ کی مرضی سے طے کیا گیا اور یکے بعد دیگرے تین بادشاہوں نے 37 برس کے عرصے میں اس بابت پانچ معاہدوں کو تسلیم کیا۔"
"افغانستان نے آج تک سابق روسی ریاستوں سے ملنے والی اپنی شمالی سرحدی حد بندی اور ایران سے متصل مغربی سرحد کو چیلنج نہیں کیا مگر ڈیورنڈ لائن کو ہر بار چیلنج کیا۔اگر پاکستان برطانوی ہند کی جانشین ریاست نہیں تو پھر افغانسان کی شمالی سرحد کے بارے میں کیا کہا جائے جو سوویت یونین کے خاتمے کے بعد سوویت یونین کی جانشین وسطی ایشیائی ریاستوں سے لگتی ہے۔"
"اگر واقعی افغانستان سمجھتا ہے کہ اس کے ساتھ تاریخی زیادتی ہوئی ہے تو کیا کوئی بھی افغان حکومت کبھی شمالاً، شرقاً اور غرباً سرحدی ناانصافیوں کو عالمی عدالتِ انصاف میں چیلنج کرنا پسند کرے گی ؟ شائد یہی ایک قانونی راستہ ہے روز روز کی بک جھک سے نجات پانے کا اگر کوئی بھی افغان حکومت مطمئن ہونا چاہے تو۔۔۔"("ڈیورنڈ لائن کا قصہ کب تک چلے گا؟"، وسعت اللہ خان، 8 مارچ، 2017ء، بی بی سی ڈاٹ کام)
--------------------
مذکورہ بالا سطور سے یہ واضح ہے کہ واخان راہداری، افغانستان کومشترکہ برطانوی روسی باؤنڈری کمیشن نے اپنے مابین ایک بفر بنانے کے لیے، اس وقت کے افغانستان کے امیر عبد الرحمٰن خان کے انکار کے باوجود دی گئی تھی۔چونکہ اب روسی اور برطانوی سلطنتوں کے خاتمے کے بعد اس بفر کی ضرورت باقی نہیں رہی، اور پاکستان بطور برطانوی راج کی جانشین ریاست کے اور جغرافیائی اعتبار سے اس سے مستفید ہونے کا زیادہ حق رکھتا ہے ، اس لیے پاکستان اور افغانستان کی حکومتوں کو چاہیے کہ وہ مل جل کر ایک ایسا لائحہ عمل اختیار کریں کہ جس سے نہ صرف واخان راہداری کے ذریعے پاکستان کا تاجکستان کے ساتھ براہِ راست تجارتی راستہ بحال ہوسکے بلکہ واخان کے لوگوں کی ترّقی کے لیے بھی راستہ کھل سکے۔ افغان حکمرانوں کو اس پر اس لیےبھی کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہیے کہ پاکستان پہلے سے ہی ان کو افغان ٹرانزٹ ٹریڈمعاہدے کے ذریعے اپنی بندرگاہوں تک رسائی فراہم کرتا ہے اور اگر تاجکستان اور اس کی ہمسایہ ریاستیں بھی اس سہولت سے مستفید ہو سکتی ہیں تو یہ سب کےلیے بہترہے۔

Last edited: