مسلم لیگ ن میں شامل ہونے والے زیادہ تر آزاد امیدواروں نے وزارتوں کا مطالبہ کردیا,ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی وزیراعظم کے انتخاب کے بعد صوبائی کابینہ کی تشکیل کے لیے مشاورتی اجلاس طلب کیا جائے گا,ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن میں 23 آزاد اراکین پنجاب اسمبلی نے شمولیت کی تھی اور آزاد امیدواروں کی بہت زیادہ ڈیمانڈز کی وجہ سے کابینہ کی تشکیل تاحال نہیں ہوسکی ہے۔
دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور پارٹی کے نامزد وزیراعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ آزاد امیدوار غیر مشروط طور پر ن لیگ میں شامل ہوئے ہیں,اسلام آباد میں ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا تھا کہ اسلام آباد سے راجہ خرم نواز نے ن لیگ میں شمولیت اختیار کی ہے، بیرسٹر عقیل ملک آزاد حیثیت سے لڑے اور ن لیگ میں شامل ہوئے۔
انکا کہنا تھا کہ آزاد امیدوار غیر مشروط طور پر ن لیگ میں شامل ہوئے ہیں، ہماری قومی اسمبلی میں عددی قوت 104 ہوگئی ہے, الیکشن میں جیتنے والوں کو مبارکباد دیتا ہوں، وسیم قادر ن لیگ میں شامل ہوئے۔
شہباز شریف نے کہا تھا کہ 2017 میں نواز شریف نے شبانہ روز محنت سے بجلی کے اندھیر ختم کیے۔ 2017 میں نواز شریف نے بتادیا تھا 20 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ختم ہوگئی ہے, نواز شریف نے چاروں صوبوں کو موٹرویز سے منسلک کیا۔ آج اسلام آباد سے ڈیرہ اسماعیل کا سفر آسان ہے۔
انہوں نے کہا تھا کہ نواز شریف نے کراچی میں امن و مان قائم کیا، کراچی میں نواز شریف نے پانی کے منصوبے دیے۔ نواز شریف نے کراچی کا امن واپس کیا، لوگ جھولیاں اٹھا کر دعا دیتے ہیں, پاکستان بھر میں عوامی منصوبوں کی تختیاں گنی جائیں تو ایک ماہ لگ جائے۔
شہباز شریف نے کہا تھا کہ نواز شریف موٹرویز کے بانی ہیں، انہوں نے شمالی علاقوں میں بھی موٹروے کے جال پچھائے، نواز شریف ملک میں سی پیک کے منصوبے لیکر آئے, دیامر بھاشا ڈیم کے سلسلے میں زمین خریدنے کےلیے فنڈز نوازشریف نے جاری کیے۔ نواز شریف نے کراچی کو پینے کے پانی کےلیے کے تھری اور کے فور منصوبے دیے۔
Loading X post…
Open original post on XLoading X post…
Open original post on X- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/1Nawashhwazarte.png
Last edited by a moderator:
Advertisement





