Advertisement

نیب ترامیم:حکومت کی عمران خان کی درخواست خارج کرنیکی استدعا

nab111h1h.jpg


وفاقی حکومت نے نیب ترامیم کے خلاف کیس میں جواب جمع کرواتےہوئے عدالت سےعمران خان کی درخواست خارج کرنے کی استدعا کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے دائر نیب ترامیم کے خلاف درخواست پر حکومت کو نوٹس جاری کیا جس پر حکومت نےابتدائی جواب جمع کروادیا ہے۔

حکومت نے جواب میں درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض اٹھاتےہوئےموقف اپنایا کہ درخواست عوامی مفاد یا قانونی پہلو کےبجائے سیاسی معاملےپر مبنی ہے، یہ واضح نہیں کیا گیا کہ نیب ترامیم کس طرح بنیادی حقوق سےمتصادم ہیں، عمران خان براہ راست نیب ترامیم سے متاثرہ فریق بھی نہیں ہے، ان کی درخواست نیک نیتی پر مبنی نہیں ہے۔

جواب میں مزید کہا گیا ہے کہ عمران خان اپنی حکومت میں خود ایسی ترامیم بذریعہ آرڈیننس نافذ کرتے رہے ہیں، انہوں نے نیب ترامیم کو اسلامی بنیادوں پر چیلنج کیا ہےحالانکہ کسی بھی قانون کو خلاف شریعت قرار دینے کادائرہ اختیار شریعت کورٹ کا ہے، سپریم کورٹ پہلے ہی قرار دے چکی ہے کہ سیاسی معاملات میں مداخلت نہیں کرے گی، عمومی نوعیت کے الزامات کی بنیاد پر نیب ترامیم کو کالعدم قرار نہیں دیا جاسکتا ۔

حکومت نے موقف اپنایا کہ نیب جس دن سے قائم کیا گیا اس دن سے ہی تنازعات کا شکار ہے، نیب کی وجہ سےمعیشت کی بدحالی، حکومتی مشینری کےمفلوج ہونے،سرمایہ کاروں کو ہراسگی کا نشانہ بنانا جیسے نقصانات ہوئے، اسی لیے اس کے قانون میں ترامیم کی گئیں اور تمام ترامیم عدالتی فیصلوں کو مد نظر رکھتے ہوئےکی گئیں، لہذا عمران خان کی نیب ترامیم کو کالعدم قرار دینےکی درخواست کو خارج کیا جائے۔