وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی متعارف کروائی گئی نیاپاکستان ہاؤسنگ اسکیم کیلئے ہفتہ وار 7 ارب روپےکی درخواستیں موصول ہورہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نےیہ گفتگو قومی رابطہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی، اجلاس میں وفاقی وزراء، مشیران اور معاونین سمیت گورنر اسٹیٹ بینک، سی ای او روڈا چیف سیکرٹیریز نے شرکت کی۔
اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اب تک 1اعشاریہ 4 ٹریلین روپے مالیت کے 70ہزار منصوبوں کی منظوری دی جاچکی ہے، اب تک 80 ہزار درخواستوں میں سے 130 ارب روپے مالیت کی35 ہزار سے زائد درخواستیں منظور کی جاچکی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہفتہ وار 7 ارب روپے مالیت کی درخواستیں موصول ہورہی ہیں جس میں سے 4 ارب روپے منظو رہوکر 2 ارب روپے کی تقسیم ہر ہفتے ہورہی ہے، اب تک 13 ہزار 407 درخواست گزاروں کو 46 ارب روپے کی رقم فراہم کرچکے ہیں۔
عمران خان نے مزید کہا کہ حکومت نے اپنے آخری تین سالوں میں ہاؤسنگ فنانس میں 148 فیصد اضافہ کیا، ہمیں توقع ہے کہ دسمبر 2022 تک منظور کی گئی رقم کی مالیت 517 ارب روپے تک پہنچ جائے گی، حکومت کی جانب سے کم آمدنی والے متوسط طبقے کے شہریوں کو اپنا گھر فراہم کرنے کیلئے ایک بڑا سنگ میل عبور کیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/nayap11j22h.jpg
Advertisement





