Advertisement

نگران وزیر اعظم کے معاملے پر صدر علوی اور شہباز شریف آمنے سامنے

7shhsavsalvi.jpg


قومی اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد آئین پاکستان کے آرٹیکل 224(1) اےکے تحت صدر مملکت نے وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے مشورے سے نگران وزیراعظم کی تعیناتی کرنی ہوتی ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیراعظم شہبازشریف اور اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض احمد کو 12 اگست تک نگران وزیراعظم کا نام دینے کیلئے خط لکھا تھا۔ صدر مملکت کے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اکائونٹ سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض احمد کو کل تک نگران وزیراعظم کا نام دینے کیلئے خط لکھ دیا ہے۔

Loading X post…
Open original post on X

وزیراعظم شہبازشریف کی طرف سے نگران وزیراعظم کی تقرری کے حوالے سے صدر مملکت کے خط پر ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدر صاحب کو آئین کی کتاب پڑھ لینی چاہیے، آئین کے مطابق نگران وزیراعظم کے تقرر کیلئے 8 دن کا وقت دیا گیا ہے تو صدر صاحب کو پتہ نہیں نگران وزیراعظم کے حوالے سے کس چیز کی جلدی ہے کہ خط لکھ دیا؟


شہبازشریف کا کہنا تھا کہ آئینی طور پر نگران وزیراعظم کی تقرری کیلئے 8 دن مقرر ہیں، امید ہے کل تک اپوزیشن لیڈر سے مشاورت کے بعد ایک نام پر اتفاق رائے کر لیا جائے گا۔12 اگست کل ہے، صدر صاحب کو انتظار کر لینا چاہیے تھے اور آئین کی کتاب پڑھ لیتے تو بہتر تھا، پتہ نہیں انہیں خط لکھنے کی جلدی کیا تھی؟ آج نگران وزیراعظم بارے اتحادی رہنمائوں سے مشاورت کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ میرے 38 سالہ سیاسی سفر میں پچھلے 16 مہینے مشکل ترین تھےکیونکہ تحریک انصاف کی حکومت جاتے جاتے ہمیں بدحال معیشت، لاقانونیت، مہنگائی اور ناکام خارجہ پالیسی کے تحفے دے کر گئی۔ ہمارے مشکل فیصلے نہ کرنے پر ملک ڈیفالٹ کر جانا تھا جس سے افراتفری کا ماحول بن جاتا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے انتخابات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری خواہش ہے کہ بروقت انتخابات کا انعقاد ہو۔اس موقع پر انہوں نے صحافیوں کو پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) ترمیمی بل منظور ہونے پر مبارکباد بھی پیش کی۔

Loading X post…
Open original post on X

واضح رہے کہ قومی اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد وزیراعظم شہبازشریف اور اپوزیشن لیڈر کے مابین نگران وزیراعظم کے نام پر اتفاق کیلئے کل 12 اگست تک کا وقت موجود ہے۔ 12 اگست تک اتفاق رائے سے دونوں رہنما کوئی فیصلہ نہ کر پائے تو یہ معاملہ سپیکر قومی اسمبلی کی طرف سے قائم کی گئی کمیٹی کو بھیجا جائے گا جسے نگران وزیراعظم کیلئے 3 دنوں کےا ندر کسی نام کو حتمی شکل دینا ہو گی۔

مقررہ مدت میں کمیٹی کی طرف سے فیصلہ نہ ہونے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کو نامزد امیدوار کے نام بھجوائے جاتے ہیں جسے 2 دنوں کے اندر حتمی فیصلہ کرنا ہوتا ہے۔ سیاسی حلقوں کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف 14 اگست تک اپنے عہدے پر برقرار رہنا چاہتے ہیں تاکہ یوم آزادی کی پرچم کشائی تقریب میں بطور وزیراعظم شریک ہوں جس کے بعد نگران وزیراعظم اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

آئین پاکستان کے آرٹیکل 94 کے مطابق نگران وزیراعظم کی تقرری تک صدر مملکت وزیراعظم شہبازشریف کو نگران وزیراعظم کے عہدے پر فائز رہنے کو کہہ سکتے ہیں۔ عبوری حکومت کے سربراہ کے نام کا فیصلہ کرنے میں تاخیر کی وجہ کسی لیگی رہنما کو اس عہدے پر لانے کی خواہش بھی قرار دیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق نوازشریف، آصف زرداری نگران وزیراعظم کی تقرری پر بات چیت "تیسرے فریق" کی مشاورت سے کر رہے ہیں۔
 
Somebody has told Arif Alvi to kick him out asap. Things will either change or something else. SS does not want to leave
My bets, SS will fly out one day before he hand over.
 
زبردست قسم کی نورا کشتی اور ڈرامہ بازی چل رہی ہے۔۔۔ یہی راجہ ریاض کل شہباز کے سامنے بیٹھا ٹکٹ مانگ رہا ہوگا۔۔
 
The cult still believes the dentist matters !!

You guys are so sweet and thats why I love your innocency !!