Advertisement

نون لیگ کا پینتیس سالہ تجربہ بمقابلہ عمران خان کا پانچ سالہ تجربہ

یہ 2008 کے انتخابات سے پہلے کی بات ہے ایک ٹاک شو میں عمران خان اور احسن اقبال ایک ساتھ شریک تھے۔

احسن اقبال نے کہا کہ ہم عمران خان جیسے نوآموز شخص کے ہاتھ پاکستان کی باگ دوڑ نہیں دے سکتے کیونکہ ان کو حکومت چلانے کا تجربہ ہی نہیں ہے

اس کے جواب میں عمران خان نے فوراً جواب دیا کہ لیکن اگر ایک ڈاکٹر اپنے پہلے دس آپریشنز میں دس بندے مار چکا ہو تو کیا آپ اس سے اپنے مریض کا

گیارواں آپریشن کروائیں گے ؟ یہ سن کر سارا ہال کھلکھلا کر ہنس پڑا اور عمران خان کے اس ترکی بہ ترکی جواب پر خوب تالیاں بجائیں۔

الیکشن 2013 میں پہلی مرتبہ پی ٹی آئی اور نون لیگ کا براہ راست آمنا سامنا ہوا اور پورے الیکشن میں نون لیگ کی کیمپئن صرف اسی ایک نقطے پر تھی کہ ہم تجربہ کار ہیں اور ہم کو معلوم ہے کہ ملک کے حالات کیسے سدھارنے ہیں ؟ زرداری کے تازہ تازہ زخموں سے چور یہ معصوم قوم ان جھوٹے وعدوں کا اعتبار کر بیٹھی اور نوازشریف کو ووٹ دے کر اقتدار دلا دیا۔

ان پانچ سالوں کا پوسٹ مارٹم تو میں بعد میں کروں گا لیکن یہ سن لیجیے کہ احسن اقبال نے ایک بار پھر یہ کہا کہ عمران خان ناتجربہ کار ہے، اس کے حوالے ملک کی باگ دوڑ نہیں کر سکتے۔

پچھلے پانچ سالوں میں نہ تو عمران خان اب ناتجربہ کار رہا اور نہ ہی آپ نے یہاں کوئی تجربے کے پہاڑ جھونکے دیے ہیں۔ بلکہ عمران خان نے خیبرپختونخواہ جیسے جنگ زدہ صوبے کو پاکستان کا سب سے زیادہ جدید صوبہ بنا دیا جہاں صحت، تعلیم اور پولیس کے شعبہ جات میں انقلاب آ چکا ہے۔ اور دوسری طرف نون لیگ کی تجربہ کاریوں کے پانچ سال ملاحظہ ہوں۔ یقین کیجیے نون لیگ کے پانچ سالوں کے سامنے زرداری ہم کو فرشتہ لگنے لگ گیا ہے

نون لیگ کے پانچ سال - تنزلی کا سفر

پاکستان ایئر لائن (PIA)
خسارہ (2013) 55 ارب
خسارہ (2018) 160 ارب

غیر ملکی قرضے
55 ہزار ارب (2013)
92 ہزار ارب (2018)

پاکستان سٹیل مل
خسارہ (2013) 90 ارب روپے
خسارہ (2018) 177 ارب روپے

بجلی کا سرکلر ڈیٹ
(2013) 400 ارب روپے
(2018) 800 ارب روپے

ان لوگوں کا واقعی تجربہ ہے لیکن صرف کرپشن کرنے میں، منی لانڈرنگ کرنے میں، ملک کو لوٹنے میں، کمیشن بنانے میں، لندن میں پراپرٹیز خریدنے میں، سعودی عرب اور دبئی میں اقامے رکھنے کے، عوام کو چونا لگانے میں ۔۔۔۔ ان سب معاملات میں ان کا تجربہ بھی سب سے زیادہ ہے اور انہوں نے ترقی بھی بہت کی ہے لیکن اگر انہوں نے کوئی کام نہیں کیا تو وہ پاکستان کی فلاح و بہبود کا کام ہے، وہ نہیں کیا

اب عوام کی ذمہ داری ہے کہ ان چوروں اچکوں کو جوتے مار کر یہاں سے دفع کریں اور عمران خان کی شکل میں پاکستان کے لیے ایک مخلص اور ایماندار قیادت منتخب کریں۔۔۔۔!!۔

تحریر و تجزیہ : عاشور بابا

Join my facebook pag - Aashoor Baba
​
 
Advertisement
Well no its not time to argue or justify. It's time to. Motivate the masses encourage them to go on ground and vote. We should motivate the teams what to do election day why they should take initiatives why it is important for us as a Pakistani this one day will determine our future.
 
تمام سرکاری اداروں کے خسارے پی پی پی دور میں ٤٥٠ ارب سالانہ تھے
نون لیگی دور میں یہ ٧٥٠ ارب ہو گئے
پورے پانچ سال میں یہ خسارہ تقریباً 3 کھرب ٧٥٠ ارب کے قریب ہے
یہ خسارہ پانچ سال کے دفاعی بجٹ سے بھی زیادہ ہے

برآمدات زرداری دور سے بھی نیچے آ گئی ہیں
درآمدات پاکستانی تاریخ میں سب سے زیادہ ہیں
لہٰذا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ تاریخ میں سب سے بلند ہے

فارن کرنسی ریزروز ١٠ ارب ڈالر سے بھی نیچے ہیں
اور جو پاکستان نے اگلے مہینوں میں ادائیگیاں کرنی ہیں اسکے لحاظ سے یہ ذخائر منفی میں ہیں
 
Advertisement
Imran khan governed a war torn Province and now PTI is more popular than before in a province that has never elected a government twice. So surely there is no comparison between the governance of PTI and governance of any other party.
 
نہ تو شہبازشریف لاہور کو پیرس بنا سکا اور نہ پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم مل کر بھی کراچی کو جوہانسبرگ بنا سکے

لیکن عمران خان نے ان چالیس چالیس سالہ تجربہ رکھنے والی معاشی دہشت گرد جماعتوں کو یہ سکھا دیا کہ ایک جنگ زدہ صوبے کو امن اور خوشحالی کا گہوارہ کیسے بنایا جاتا ہے

شکریہ عمران خان