Advertisement

نومئی واقعات: پی ٹی آئی رہنماؤں کے شناختی کارڈز بلاک کروانے کیلئے پولیس کان

poli11h1h1i.jpg

لاہور پولیس نے نومئی کے واقعات پر پی ٹی آئی رہنماؤں مراد سعید، اعظم سواتی، حماد اظہر سمیت 18 اشتہاریوں کے شناختی کارڈز بلاک کرانے کے لیے نادرا کو خط لکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے 18 رہنماؤں کے شناختی کارڈ بلاک کروانے کے لئے پنجاب پولیس نے نادرا کو خط دیا کہا 18 کہ اشتہاری ملزمان نہ تو شاملِ تفتیش ہوئے اور نہ ہی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوئے

پولیس کے مطابق مراد سعید، اعظم سواتی ، حماد اظہر، اسلم اقبال، کرامت کھوکھر،علی امین گنڈاپور، واثق قیوم عباسی، مسرت جمشید چیمہ، جمشید چیمہ،زبیر نیازی، ملک ندیم عباس، غلام محی الدین دیوان کے شناختی کارڈ بلاک کیے جائیں

پولیس کے مطابق یہ تمام ملزمان اے ٹی سی میں پیش ہوئے بغیر قانونی حقوق حاصل نہیں کرسکتے، شامل تفتیش ہونے تک ملزمان کے قومی شناختی کارڈز بلاک کردیے جائیں، اشتہاری ملزمان کے نام نو فلائی لسٹ میں شامل کیے جاچکے ہیں۔

یاد رہے کہ نو مئی کے واقعات میں ملوث 18 اشتہاریوں کے شناختی کارڈز بلاک ہونے کی صورت میں ملزمان نہ تو پراپرٹی کی خرید و فروخت کرسکیں گے اور نہ ہی ہوائی سفر کرسکیں گے۔