نوشہرہ میں شادی کی تقریب ماتم میں بدل گئی, تقریب میں مبینہ طور پر غیر معیاری اور زہریلی شراب پینے سے 6 افراد ہلاک ہوگئے, 9 کی حالت نازک ہے۔
پولیس کے مطابق ہلاک افراد میں 3 کا تعلق اٹک سے ہے جبکہ 3 کا تعلق نوشہرہ کے علاقے نظام پور سے ہے۔
ہلاک اور متاثرہ افراد شادی میں شرکت کے لیے آئے تھے,پولیس نے واقعہ کی مزید تحقیقات شروع کر دی۔
جاں بحق ہونے والوں میں عاطف ولد الطاف ساکن کہو عمر 25 سال لقمان ولد نوروز عمر 25سال ساکن تو ھااور آصف ولد عبدالرازاق عمر25سال ساکن اٹک ڈسو وشامل ہیں ۔
زہریلی شراب پینے سے الطاف ولد فقیر گل عمر55 سال سا کن کہواور عا لمگیر ولد مزید خان عمر32 سال ساکن خیرآباد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/glashi11h23.jpg
Advertisement





