Advertisement

نوشہرہ: ریڑھی بان سے بدسلوکی پر ہٹائی جانیوالی افسر دوبارہ اسی پوسٹ پر بحال

1748518383788.png


نوشہرہ (نمائندہ خصوصی) — نوشہرہ کی تحصیل جہانگیرہ میں انسداد تجاوزات مہم کے دوران ریڑھی بان سے بدسلوکی کے الزام میں معطل کی گئی خاتون ٹی ایم او شاہانہ سکندر کو انکوائری مکمل ہونے کے بعد 20 روز بعد دوبارہ اسی عہدے پر تعینات کر دیا گیا ہے۔

واقعہ 6 مئی 2025 کو اس وقت پیش آیا جب جہانگیرہ میں انسداد تجاوزات کی کارروائی کے دوران ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں ٹی ایم او شاہانہ سکندر کو ایک ریڑھی بان سے تلخ کلامی کرتے اور اس کی ٹوکری پھینکتے ہوئے دیکھا گیا۔
Loading X post…
Open original post on X

ویڈیو وائرل ہونے پر عوام، سوشل میڈیا صارفین اور انسانی حقوق کمیشن نے شدید ردعمل کا اظہار کیا، جس پر ضلعی انتظامیہ نے فوری طور پر انکوائری کا حکم دے کر ٹی ایم او کو معطل کر دیا۔

خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان یار محمد نیازی کے مطابق تحقیقات اسسٹنٹ کمشنر جہانگیرہ کی سربراہی میں کی گئیں، جن کی رپورٹ میں کہا گیا کہ: واقعہ عوامی شکایات اور ریڑھی بانوں کی طرف سے گالی گلوچ اور بدتمیزی کے بعد پیش آیا۔
Loading X post…
Open original post on X

ویڈیو میں دیکھی جانے والی حرکت کو غیر مناسب قرار دیا گیا مگر کہا گیا کہ یہ بدنیتی پر مبنی نہیں تھی۔ ٹی ایم او شاہانہ سکندر کو الزامات سے بری الذمہ قرار دیا گیا۔

انکے مطابق انکوائری رپورٹ میں آئندہ کے لیے درج ذیل سفارشات پیش کی گئیں: ٹی ایم او کو محتاط رہنے اور مستقبل میں قانونی طریقہ اپنانے کی ہدایت دی گئی۔

افسران کی عوامی رویے سے متعلق تربیت کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ انسداد تجاوزات مہم کو شفاف اور انسانی ہمدردی کے تحت چلانے کی سفارش کی گئی تاکہ شہریوں کے حقوق کا بھی خیال رکھا جا سکے۔
 
How dare you call galeee to someone appointed by the great khan ?

You folks are not loyal to khan
ak to hi hai jo gandaji da dowachat ha.. khan ne agar lagaya ha to is ka mtlab yeh nahi ke os se jawab talbi na ho.. ja gandaji tera wait kr raha ha