اللہ مرحومہ کلثوم نواز کی مغفرت کرے۔ میرا یہ یقین ہے کہ وہ بغیر حساب کتاب کے سیدھا جنت جائیں گی۔ کیوں کہ نواز شریف جیسے گھامڑ اور عقل سے پیدل شخص کے ساتھ گزارہ کرنا کسی جہاد سے کم نہیں۔ مرحومہ ساری زندگی اپنے میاں کی رنگین مزاجی سے پریشان رہیں۔ میاں جی کے کئی ایک افیئرز میں بڑے میاں کی مدد لے کر بھٹکے ہوئے نواز شریف کو راہ راست پر لائیں۔ میاں صاحب نے سیف الرحمٰن جیسے لوگ اپنے مخالفین پر چھوڑنے کے لیے ہی بھرتی کیے تھے۔ ہمیں ان لوگوں پر حیرت ہوتی ہے جو نواز شریف کو سیاست میں شرافت کی علامت سمجھتے ہیں۔