Advertisement

نواز شریف کو ریلیف مل جائے گا، انتخاب لڑیں گے:خواجہ آصف

khawaja-asif-1-1.jpg


مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف کہتے ہیں نواز شریف کو ریلیف مل جائے گا اور وہ انتخاب لڑیں گے, ہم نیوز کے پروگرام “نیوز لائن” میں گفتگو کرتے ہوئے کہا قانون منظور ہونے کے بعد نواز شریف انتخابات لڑ سکتے ہیں۔ قانونی معاملات دیکھ رہے ہیں اور نواز شریف کو بہت جلد ریلیف ملے گا۔

انہوں نے کہا اس وقت نواز شریف ہمارے امیدوار ہیں اور اگر کوئی مشکلات آتی ہیں تو پارٹی کے قائدین فیصلہ کریں گے۔ میں پر امید ہوں کہ نواز شریف کو ریلیف مل جائے گا اور نواز شریف انتخاب لڑیں گے، وزیراعظم بھی بن جائیں گے۔

خواجہ آصف نے کہا میں نے اسمبلی میں 4 سال قبل کہا تھا نواز شریف واپس آئیں گے، نواز شریف کو زبردستی جلاوطن کیا گیا تھا لیکن پھر بھی وہ واپس آئے۔ ایک نئی لیڈر شپ جوڈیشری میں آئی ہے اور چیف جسٹس سے ہمیں انصاف کی امید ہے۔


پیپلز پارٹی سے تعلق کے متعلق خواجہ آصف نے کہا کہ کل تک پیپلز پارٹی کا ہمارے ساتھ اچھا تعلق تھا اور آج بھی ہے, ہو سکتا ہے آنے والے دنوں میں ہمارا دوبارہ اتحاد بن جائے۔

انہوں نے کہا سب کے دکھوں کا مداوا عوامی رائے ہے اور ان کو فیصلہ کرنے دیں جبکہ ہم اس وقت عوام کی عدالت میں اتر چکے ہیں، ہم نے وہ انتخابات بھی لڑے ہیں جہاں لیول پلیئنگ کے لیے فیلڈ نہیں تھا۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا عون چودھری ڈیڑھ سال ہمارے ساتھ حکومت میں رہے ہیں اور پاکستان تحریک انصاف کو انتخاب لڑنا چاہیے۔ پی ٹی آئی کے راستے میں کوئی ایسی رکاوٹ نہیں کہ وہ انتخاب نہ لڑے۔

خواجہ آصف بولے انتخابات کے بعد مسائل کے حل میں پی ٹی آئی کو بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے اور بعض معاملات ایسے ہیں جن پر قومی اتحاد کی بہت ضرورت ہے اور قومی اتحاد کی جب بات کرتا ہوں تو اس میں پی ٹی آئی بھی شامل ہے۔

خواجہ آصف نے کہا راجہ پرویز اشرف میرے بھائی ہیں اور میں ان کا بہت احترام کرتا ہوں۔ پیپلز پارٹی کی لیڈر شپ نے بہت بڑی قربانیاں دی ہوئی ہیں اور سیاسی ورکرز کو اپنے نظریے کے لیے بڑی قربانیاں دینی پڑتی ہیں۔ 9 مئی کے واقعہ کی معافی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو بار بار حکومت سے نکالا گیا، اب ملک کو کیسے چلانا ہے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ایک روڈ میپ بنانا پڑے گا جبکہ جنرل باجوہ کو توسیع دینے کا فیصلہ غلط تھا۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا گزشتہ انتخابات میں نواز شریف بھی قید میں تھے لیکن ہم نے کوئی شور نہیں کیا اور گزشتہ انتخابات میں ساری چیزیں فکس تھیں۔ پی ٹی آئی مینار پاکستان پر جلسہ کرنا چاہتی ہے تو ان کو ضرور اجازت ملنی چاہیئے۔

مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے دعویٰ کیا ہے کہ عام انتخابات میں ن لیگ بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی, انہوں نے کہا کہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلیے مثبت سوچ رکھنی ہوگی، خواہش ہے کہ سب مل بیٹھ کر ملک کو درست سمت پر لائیں, کسی ایسے شخص کو آگے نہیں لانا جو افرا تفری پیدا کرے، بہت جلد ن لیگ کی سرگرمیاں زور پکڑ لیں گی۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے الیکشن کی تاریخ 8 فروری کو دینے کے اقدام کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اور صدر مملکت میں 8 فروری کو ملک بھر میں عام انتخابات منعقد کروانے پر اتفاق خوش آئند ہے۔ منصفانہ اور شفاف انتخابات کے ذریعے مینڈیٹ لے کر آنے والی حکومت ہی ملک کو صحیح سمت میں لے جا سکے گی۔

انہوں نے کہا کہ دعا ہے کہ یہ انتخابات پاکستان کو نہ صرف استحکام بلکہ ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل کرنے اور نفرتوں اور انتشار کی سیاست کے خاتمے کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوں۔
شہباز شریف نے کہا کہ اللّہ تعالٰی نے اگر موقع دیا اور عوام نے مسلم لیگ ن پر اعتماد کا اظہار کیا تو میاں نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کی ترقی کا سفر وہیں سے دوبارہ شروع ہو گا جہاں ایک سازش کے تحت اسے روک دیا گیا تھا۔


مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے عام انتخابات کی تاریخ کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا نواز شریف کی قیادت میں عوام کی عدالت میں جانے کو تیار ہیں,قومی اسمبلی تحلیل کرنے والوں کو سپریم کورٹ نے جرم کی سنگینی بتا دی، ن لیگ واحد جماعت ہے جس نے سب سے پہلے الیکشن کا عمل شروع کیا۔

سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کو 8 فروری 2024 کو ملک میں انتخابات کا انعقاد یقینی بنانے کا حکم دیا,ملک میں 90 روز میں انتخابات سے متعلق کیس میں صدر مملکت کی جانب سے 8 فروری 2024 کو عام انتخابات سے متعلق دستاویز پر دستخط کے بعد سپریم کورٹ نے کیس نمٹا دیا۔

سپریم کورٹ نے کہا کہ صدر اور الیکشن کمیشن کی اعلان کردہ تاریخ پر بلاتعطل انتخابات ہوں، عام انتخابات کی تاریخ کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہو چکا ہے، 8 فروری کو انتخابات کرانے پر کسی فریق کو اعتراض نہیں ہے لہذا وفاقی حکومت 8 فروری 2024 کو انتخابات کا انعقاد یقینی بنائے۔
 
Jab takk ye Haramkhor Boot chatiay maujood hain, Topi walon ko khull kar saamnay aaney ki zaroorat nahi.
Mafia isi tarah kaam karta hai.
in sab haramiyon ki private motion picture maujood hai ISI walon k paas.
 
Teri maa ka yaar Nawaz wapas aaya he deal kar ke hai. Everyone knows napaak fouj will install this crook as they fear from Khan and PTI.