عوامی مسلم لیگ کےسربراہ شیخ رشید نے آئندہ ماہ کو ستمگر مہینہ قرار دے دیا، انہوں نے ٹویٹ پر لکھا کہ ستمبر ستمگر ہوگا،نوازشریف کوسمجھ آگئی ہے کہ ان کے بھائی شہباز شریف اقتدار کیلیے کہاں تک جاسکتے ہیں۔
شیخ رشید نے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ عمران خان کی مقبولیت سے خوفزدہ اسکے خلاف دہشت گردی کے پرچے بنوا رہے ہیں، الیکشن سے بھاگ رہے ہیں اور اسٹیبلشمنٹ کو مدد کے لیے پکاررہے ہیں۔
Loading X post…
Open original post on Xشیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ ووٹ دینے والے سیلاب سے مررہے ہیں اور ووٹ لینے والے اسلام آباد میں مزے کررہے ہیں،آئی ایم ایف کا لیٹر آف انٹینٹ عام کیا جائے تاکہ عوام کوآنے والے عذاب کا پتا چل سکے،عوام کی چیخیں فرش سے عرش تک پہنچ چکی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دنیا میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت کم ہوگئی ہے اور ہم 20 روپے فی لیٹرمزید ٹیکس لگانے جا رہے ہیں،ڈالر کو پر لگ گئے ہیں اور بینک فیول سرچارج کے بغیر بل وصول نہیں کررہے ہیں۔
دوسری جانب پاکستان اور آئی ایم ایف کے لیٹر آف انٹینٹ کے اہم مندرجات سامنے آنے لگے،پیٹرولیم مصنوعات پردس اعشاریہ پانچ فیصد سیلز ٹیکس عائد ہونے کا امکان ہے، پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں بیس روپے کا اضافہ ہوگا، زرعی شعبے پر ٹیکس چھوٹ ختم ہوگی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/sheikh111h1.jpg
Advertisement





